"قلب" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
صفائی بذریعہ خوب, replaced: جاۓ ← جائے
سطر 6:
 
=== تشریح (اناٹومی) ===
دل ایک خاص قسم کے عضلات سے بنا ہوتا ہے جنکو [[قلبی عضلات]] (cardiac muscle) کہتے ہیں ، ان قلبی عضلات کا خوردبین سے مشاہدہ کیا جاۓجائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ خلیات آپس میں ملے ہوۓ یا جڑے ہوۓ ہوتے ہیں اور اسطرح تمام خلیات کو ایک ایسا واحد خلیہ تصور کیا جاسکتا ہے کہ جسمیں لاتعداد مرکزے موجود ہوں اسی لیے اسے [[مخلی]] (syncytium) بھی کہاجاتا ہے۔
 
بیرونی جانب دل پر ایک دوہری تہ والی جھلی لپٹی ہوتی ہے جس کو [[التامور]] (pericardium) کہا جاتا ہے۔ التامور کو عام الفاظ میں [[غلاف قلب]] بھی کہتے ہیں۔ اندرونی طور پر دل کا خانہ ایک عضلاتی دیوار کے ذریعہ دو اجواف (خانوں) میں تقسیم ہوتا ہے ، ایک دائیاں اور ایک بائیاں خانہ۔ یہ دونوں خانے ایک دوسرے سے مکمل طور پر جدا ہوتے ہیں اور انکے درمیان کوئی سوراخ یا رابطہ نہیں ہوتا۔ دائیاں خانہ صرف پھیپڑوں میں خون مضخت (پمپ) کرتا ہے اور بائیاں خانہ تمام جسم کو خون مضخت (پمپ) کرتا ہے
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/قلب»