"پینگوئن (ادارہ)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی املا
سطر 3:
پینگوئن کی جانب سے کم قیمت کتاب ایڈیشن کا تصور ایک [[ریلوے سٹیشن]] کے پلیٹ فارم پر تیار ہوا تھا۔ یہ خیال مشہور پبلشر [[ایلن لین]] کے دماغ میں اس وقت آیا جب وہ جاسوسی ناول نگار [[اگاتھا کرسٹی]] کو ملنے کے بعد بیکسٹر ریلوے سٹیشن پر کچھ پڑھنے کے متلاشی تھیں اور ان کو کچھ بھی دستیاب نہ ہوا ، سوائے رسالوں اور وکٹورین عہد کے ناولوں کے دوبارہ چھپنے والے ایڈشنوں کے۔ایلن لین نے سوچا کہ کہ اچھی کتابیں بڑے بک سٹورز کی زینت بننے کے ساتھ ساتھ خاص طور پر ان ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارموں اور تمباکو فروشوں کی دوکانوں پر بھی دستیاب ہونی چاہیئں۔اس سوچ کے ساتھ پہلی بار پینگوئن پبلشر کی جانب سےکسی کتاب کاکم قیمت والا ایڈیشن سن 1935 میں منظر عام پر آیا۔ بس اس کے بعد مضبوط جلد والی کتابوں کے ساتھ ساتھ پیپر بیک ایڈیشن نے شہرت حاصل کرنا شروع کردی اور [[دوسری جنگ عظیم|دوسری عالمی جنگ]] کے بعد یہ ایک توانا اشاعتی عمل بن گیا۔
== شہرت ==
یہ امر اہم ہے کہ کتابوں کے پیپر بیک ایڈیشن کا آغاز پینگوئن سے نہیں ہوتا بلکہ یہ چند دہائی پہلے سے چھپنے لگے تھے۔ پینگوئن اشاعتی ادارے نے کتاب کی اشاعت کے ساتھ اس کی تقسیم میں جو ملکہ حاصل کیا وہ قابل تحسین تھا اور یہی پیپر بیک کی شہرت کا راز تھا۔ صرف پہلے سال میں ایلن لین کے قائم کردہ ادارے نے اس دور کی عالمی کساد بازاری کے ہوتے ہوئے بھی تیس لاکھ کتابیں فروخت کرکے یورپ کی معاشی اور سماجی دنیا میں انقلاب پیدا کردیا۔کر دیا۔ 1935 میں پینگوئن کی ایک کتاب پر لاگت صرف چھ پینس آئی تھی اور یہ [[سگریٹ]] کے ایک پیک کی قیمت کے برابر تھی۔
== کلاسک ==
آج کتاب کی اشاعت کےعالمی منظر پر پینگوئن ایک کلاسیک کا درجہ حاصل کر گیا ہے۔ اس ادارے نے ہر زبان کے ادب کے بہترین ادبی شہ پارے [[انگریزی زبان|انگریزی]] زبان میں شائع کئے ہیں۔ پینگوئن نے [[ارنسٹ ہیمنگوے]]، اگاتھا کرسٹی، [[ڈی ایچ لارنس]] سے لے کر آج کی دنیا کے نامی گرامی مصنفین کی کتابوں کو شائع کر کے [[ریاستہائے متحدہ امریکا|امریکہ]]، [[برطانیہ]] اور کئی دوسرے ملکوں میں اشاعت میں مارکیٹ لیڈر کی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ پینگوئن ادارے کا خیال ہے کہ اب مستقبل کے تقاضوں کی روشنی میں الیکٹرانک بکس اہم ضرورت ہے لیکن کتاب سے قاری کا رومانس کبھی ختم نہیں ہو گا۔
 
 
[[زمرہ:1935ء میں قائم ہونے والے اشاعتی ادارے]]
[[زمرہ:برطانوی برانڈ]]
[[زمرہ:مرافقات وسیط]]