"ہیموگلوبن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م حوالہ جات ٹیگ کا خودکار اندراج
درستی املا
سطر 25:
'''ہیموگلوبن''' کو انگریزی میں hemoglobin یا haemoglobin کہا جاتا ہے جو haemo اور globin کا مرکب لفظ ہے۔ hemo اصل میں heme سے تعلق کو ظاہر کرتا ہے جو لوہا ([[Fe]]) رکھنے والا ایک [[سالمہ]] (مولیکیول) ہے جس کا تعلق [[خون]] کی رنگت سے ہوتا ہے اور یہی سالمہ دوسرے سالمے یعنی globin کے ساتھ ملکر haemoglobin کا سالمہ تیار کرتا ہے جس کے ذریعہ سے جسم میں [[آکسیجن]] کی نقل وحمل کا فعل انجام پاتا ہے۔ globin ایک لحمیہ (پروٹین) ہوتا ہے جس کی شکل گول ہوتی ہے۔ (فبرن (fibrin) بھی پروٹین ہوتا ہے لیکن اس کی شکل لمبوتری ہوتی ہے۔)<br>
ہیموگلوبن ایک بہت بڑا مولیکول ہوتا ہے جو پانی کے مولیکیول سے لگ بھگ 3500 گنا بھاری ہوتا ہے اور اس کا فارمولا C<sub>2952</sub>H<sub>4664</sub>O<sub>832</sub>N<sub>812</sub>S<sub>8</sub>Fe<sub>4</sub> ہوتا ہے۔ چونکہ ایک ہیموگلوبن کے مولیکیول میں صرف چار لوہے کے ایٹم ہوتے ہیں اس لئے ہیموگلوبن کا ایک مولیکیول آکسیجن کے صرف چار مولیکیول جذب اور خارج کر سکتا ہے۔ اگر خون میں ہیموگلوبن بالکل نہ ہوتا تو خون کی آکسیجن کو منتقل کرنے کی صلاحیت میں 70 گنا کمی آ جاتی۔<br>
ہیموگلوبن صرف آکسیجن کو پھیپھڑوں (یا مچھلیوں میں گلپھڑوں) سے پورے جسم کی بافتوں (tissue) میں پہنچانے کا کام ہی نہیں کرتا بلکہ بافتوں سے [[کاربن ڈائی آکسائیڈ]] کو پھیپھڑوں تک پہنچانے میں بھی کسی حد تک مددگار ہوتا ہے۔ لیکن کاربن ڈائی آکسائیڈ ہیموگلوبن کے لوہے سے نہیں بلکہ گلوبن سے چمٹتی ہے۔<br>
 
ہیموگلوبن صرف خون کے [[سرخ خونی خلیہ]] کے اندر ہوتا ہے۔ اگر کسی وجہ سے یہ سرخ خلیئے ٹوٹ جائیں اور ہیموگلوبن باہر نکل کر پلازمہ میں شامل ہو جائے تو یہ گردوں کی چھلنی (Glomerulus) سے آرپار گزر کر گردوں کی انتہائی باریک نلکیوں میں جم جاتا ہے اور گردے کام کرنا بند کر دیتے ہیں۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب مریض کو غلط گروپ کا خون چڑھا دیا جائے۔ خون کے سرخ خلیئے اتنے بڑے ہوتے ہیں کہ گردوں کی چھلنی میں سے نہیں گزر سکتے اور گردوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتے۔<br>
[[انٹارکٹیکا]] میں پائے جانے والے چند [[آکٹوپس]] کے خون کا رنگ سرخ کی بجائے نیلا ہوتا ہے کیونکہ ان کے خون میں ہیموگلوبن کی بجائے hemocyanin پایا جاتا ہے۔ ہیموسایانن میں لوہے کی بجائے [[تانبا|تانبے]] کے ایٹم موجود ہوتے ہیں۔<ref>[https://news.nationalgeographic.com/2015/03/150312-blood-antarctica-octopus-animals-science-colors/ In Animal Kingdom, Blood Comes in a Rainbow of Colors]</ref>
 
== مزید دیکھیئےدیکھیے ==
 
== مزید دیکھیئے ==
* [[تھیلیسیمیا]]
* [[خون کی بوتل]]
سطر 41 ⟵ 40:
 
{{Commonscat|Hemoglobin}}
 
 
[[زمرہ:خون]]