"خاندان غلاماں" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 46:
'''خاندان غلاماں''' 1206ء سے 1290ء تک [[ہندوستان]] میں [[سلطنت دہلی]] پر حکمران رہا۔ اس خاندان کا بانی [[قطب الدین ایبک]] تھا جو [[شہاب الدین غوری]] کی افواج کا جرنیل اور ہندوستان میں [[غوری سلطنت]] کے حصوں کا منتظم تھا۔
 
1206ء میں غوری کی شہادت کے بعد قطب الدین نے غوری سلطنت کے ہندوستانی حصوں پر اپنی حکومت کا اعلان کر دیا۔ اس نے پہلے [[لاہور]] کو دارالحکومتدار الحکومت قرار دیا جسے بعد ازاں [[دہلی]] منتقل کر دیا گیا۔
 
قطب 1210ء میں انتقال کرگیا جس کے بعد ایک ترک غلام [[التتمش]] تخت پر بیٹھا۔ التتمش قطب الدین کا داماد تھا اور التتمش کے بعد آنے والے تقریبا تمام سلاطین اسی کی اولاد میں سے تھے جن میں اس کی بیٹی [[رضیہ سلطانہ]] بھی شامل تھی۔ [[سلطان ناصر الدین شاہ]] کی افواج کے سپہ سالار [[غیاث الدین بلبن]] نے ہندوستان کو [[منگول|منگولوں]] کے حملے سے بچانے کے لیے تاریخی کارنامے انجام دیئےدیے اور بعد ازاں تخت حاصل کیا۔
 
خاندان غلاماں کی حکومت کا خاتمہ [[خلجی خاندان]] کے [[جلال الدین فیروز خلجی]] نے کیا جس نے محمد غوری کے دور میں [[بہار (بھارت)|بہار]] اور [[بنگال]] میں استحکام حاصل کیا تھا۔