"جارج حبش" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 3:
 
== قوم پرستی ==
ان کا تعلق [[مسیحیت|مسیحی مذہب]] سے تھا لیکن وہ سیکیولر عرب نیشنلزم پر پختہ یقین رکھتے تھے۔ انہوں نے [[طب]] کی تعلیم حاصل کی تھی۔انہوںتھی۔ انہوں نے 1951 میں عرب نیشنلسٹ موومنٹ بنائی جو بعد میں دیگر گروہوں کے ساتھ مل کر پی ایف ایل پی بنی۔
 
== تحریک فلسطین ==
60 کی دہائی میں پی ایف ایل پی نے اپنے حملوں میں تیزی پیدا کی اور فلسطینی مسئلے کو عالمی طور پر روشناس کرایا۔ پی ایف ایل پی نے شروع ہی سے عرب۔اسرائیلیعرب۔ اسرائیلی امن مذاکرات اور دو ریاستی منصوبے کی مخالفت کی ہے۔ حبش اسرائیل سے مذاکرات کرنے پر اکثر یاسر عرفات پر تنقید کرتے رہتے تھے۔ اپنی ساری زندگی انہوں نے اسرائیل کے خلاف تشدد کے استعمال کی حمایت کی ہے۔ اسرائیل نے کئی سال کوشش کی کہ کسی طرح جارج حبش کو گرفتار کرے۔ لیکن اسے اس میں ناکامی ہوئی۔
 
== عسکری جدوجہد ==
حبش کی سربراہی میں پی ایف ایل پی ایک انتہائی شدت پسند گروپ کے طور پر ابھری تھی جس ننے کئی مرتبہ جہاز ہائی جیک کیےتھے۔کیے تھے۔ ستمبر 1970 میں اس گروہ نے چار جہاز ہائی جیک کیے اور پھر مسافروں کو نکالنے کے بعد پوری دنیا کے ذرائع ابلاغ کے سامنے ان جہازوں کو بموں سے اڑا دیا تھا۔ گروپ نے ایک اسرائیلی جہاز اور اس کے عملے پر بھی فائرنگ کی، بم چلائے اور ایک مرتبہ تو ویانا میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے ممبرانارکان کو ایک میٹنگ میں یرغمال بنا لیا تھا۔ 80 سال کی عمر میں 26 جنوری 2008 کو دل کا دورہ پڑنے سے لبنان میں انتقال کر گئے۔
 
== حوالہ جات ==