"برازی خون مخفی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 1:
سادہ سے الفاظ میں تو برازی خون{{زیر}} مخفی، کا مطلب ہوتا ہے کہ انسانی فضلہ میں خفیہ خون شامل ہونا یعنی فضلے میں پوشیدہ خون ضائع ہونا۔ اور طب میں '''برازی خون مخفی''' کی تعریف اور اس کی مزید تشریح ذیل میں درج کی جا رہی ہے۔
 
طب میں برازی خون مخفی کو بِرازی دم{{زیر}} خفی کہتے ہیں۔ اور اس سے مراد [[طب]] میں کیا جانے والا ایک ایسا [[اختبار]] ہے جس میں [[فضلے]] میں خون کی موجودگی یا غیر موجودگی کی شناخت کی جاتی ہے۔ اس کو دم{{زیر}} خفی (occult blood) اس وجہ سے کہتے ہیں کہ یہ خون جو فضلے میں خارج ہو رہا ہوتا ہے وہ یا تو اتنا کم مقدار میں ہوتا ہے کہ آنکھ سے نظر نہیں آتا یا پھر وہ [[آنت]] کے آخری حصے سے خارج ہونے کےکی بجائے [[نظام ہاضمہ]] کے کسی ابتدائی مقام (مثلا [[معدہ]]) سے خارج ہو رہا ہوتا ہے اور جسم سے آنت میں سفر کے دوران اپنا رنگ تبدیل کرکے فضلے سے مماثلت اختیار کرجاتا ہے جس کے باعث آنکھ سے نظر نہیں آتا۔ طب میں اس اختبار کا مکمل نام ؛ برازی دم الخفی اختبار (Fecal occult blood test) اختیار کیا جاتا ہے۔
 
عام طور پر اس اختبار یا میں خون میں موجود سرخ سالمات کو تلاش کیا جاتا ہے جنہیں [[ہیم]] کہتے ہیں۔ جدید طرز کے اختبارات [[گلوبین]] کو بھی تلاش کرتے ہیں، گلوبین دراصل ہیم کے ساتھ ملکر خون کی سرخ رنگت بنانے والا سالمہ [[حمریچہ|ہیموگلوبین]] تیار کرتا ہے۔
سطر 23:
==نتیجہ==
* منفی = معمول کی کیفیت کو ظاہر کرتا ہے۔ مگر منفی نتیجہ بیماری کہ نہ ہونے کا ثبوت نہیں، اگر جسم میں کسی قسم کی [[علامات (طب)|علامات]] موجود ہوں تو انکے لیے دیگر ضروری اور مناسب اقسام کے اختبارات کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔
* مثبت = کسی بیماری یا خون ضائع ہونے کے سبب کی معدہ یا آنتوں میں موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔ اگر اس اختبار کا نتیجہ مثبت آتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ منہ سے لیکر بڑی آنت کے آخری حصے [[قولون]] تک کے درمیان کسی جگہ سے خون خارج ہوکر فضلے کے ساتھ ضائع ہو رہا ہے۔ خون کے اسطرحاس طرح آنتوں میں خارج ہونے کے کئی سبب ہوسکتے ہیں جن میں سے [[قرحہ معدہ|معدے کی دیوار میں زخم]] اور [[سرطان (عارضہ)|سرطان]] اہم ہیں۔ اور ایسی صورت میں خون کے خارج ہونے کی درست وجہ جاننے کے لیے پھر مزید [[اختبار|اختبارات]] (مثلا ؛ [[تنظیرداخلی|منہ میں نلی داخل کرکہ دیکھنا]] اور [[تنظیرقولون|مقعد سے نلی داخل کرکہ دیکھنا]] وغیرہ) کی ضرورت ہوتی ہے۔
==اہم نکات==
* عموما مثبت نتیجہ آنے کی صورت میں [[تنظیرقولون|مقعد سے نلی داخل کرکہ دیکھنا]] (colonoscopy) کی ضرورت پڑتی ہے