"جھیل مشی گن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 1:
[[فائل:LightningVolt Lake Michigan Sunset.jpg|تصغیر|جھیل کے کنارے غروب آفتاب کا ایک منظر]]
 
'''جھیل مشی گن''' [[شمالی امریکا]] میں 5 [[عظیم جھیلیں|عظیم جھیلوں]] میں سے ایک ہے۔ یہ اس سلسلے کی واحد جھیل ہے جو مکمل طور پر [[ریاستہائے متحدہ امریکا]] میں واقع ہے۔ اس کے گرد امریکہامریکا کی ریاستیں [[انڈیانا]]، [[الینوائے]]، [[وسکونسن]] اور [[مشی گن]] واقع ہیں۔ اس کا نام قدیم ریڈ انڈین باشندوں کی زبان کے لفظ مشیگامی سے نکلا ہے جس کا مطلب "عظیم پانی" ہے۔ مشی گن ریاست کا نام اسی جھیل سے نکلا ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ اوجیبوا زبان میں اس کا مطلب بڑا یا عظیم پانی ہے۔ یہ جھیل رقبے میں کروشیا سے تھوڑی سی بڑی ہے۔
 
[[فائل:Great Lakes Lake Michigan.png|تصغیر|عظیم جھیلوں کا نقشہ، مشی گن نمایاں ہے]]
سطر 9:
جھیل مشی گن کے کنارے آباد قدیم ترین لوگوں میں ہوپ ویل انڈین بھی تھے۔ ان کی ثقافت 800 عیسوی میں زوال پزیر ہوئی اور اگلے کئی سو سال تک اس علاقے پر لیٹ وڈ لینڈانڈین لوگوں کا قبضہ رہا۔ سترہویں صدی کے آغاز میں یہاں مغربی یورپ سے مہم جو آئے جن کا سامنا لیٹ وڈ انڈین قبائل سے ہوا۔ سمجھا جاتا ہے کہ فرانسیسی مہم جو جین نکولٹ/ژاں نکولے وہ پہلا غیر امریکی تھا جس نے 1634 یا 1638 میں جھیل مشی گن دریافت کی۔
 
لوئس جولیٹ(لوئی ثولئیے) ، جیکوئس مارکوئٹ (ثاک ماغکیت)اور رابرٹ ڈی لاسالے(غوبیغ د لاسال) کے اس علاقے کو 17ویں صدی میں اچھی طرح دیکھ لینے کے بعد جھیل مشی گن اس راستے کا حصہ بن گئی جو سینٹ لارنس دریا سے مسی سپی دریا کو اور پھر خلیج میکسیکو کو جاتا تھا۔ سترہویں اور اٹھارہویں صدی میں فرانسیسیوں نے اس جھیل کے کنارے چھوٹی چھوٹی بندرگاہیں بنائیں۔
 
جھیل مشی گن کے ساحل پر پہلی بار 1779 میں آباد کاری شروع ہوئی۔ یہ آج کے شکاگو شہر کی جگہ تھی۔
سطر 15:
== جغرافیہ ==
 
جھیل مشی گن عظیم جھیلوں میں سے واحد جھیل ہے جو مکمل طور پر امریکہامریکا کے ملک میں موجود ہے۔ باقی تمام جھیلیں امریکہامریکا اور کینیڈا کے مابین مشترک ہیں۔ اس جھیل کا کل رقبہ 22400 مربع میل ہے۔ یہ جھیل رقبے کے اعتبار سے کسی ایک ملک میں موجود سب سے بڑی جھیل ہے۔ جھیل بیکال رقبے میں جھیل مشی گن سے چھوٹی لیکن پانی کی مقدار میں زیادہ بڑی ہے۔ اسے دنیا کی پانچویں بڑی جھیل بھی کہتے ہیں۔ یہ جھیل 494 کلومیٹر لمبی اور 190 کلومیٹر چوڑی ہے۔ جھیل کی اوسط گہرائی 85 میٹر ہے جبکہ سب سے نشیبی علاقہ 281 میٹرا گہرا ہے۔ اس میں کل 4918 مکعب کلومیٹر پانی ہے۔ اس کی سطح سطح سمندر سے 176 میٹر بلند ہے اور جھیل ہیرون کی بلندی پر واقع ہے۔ جھیل ہیرون جھیل مشی گن سے جڑی ہوئی ہے۔
 
== شہر ==
سطر 23:
== ساحل ==
 
جھیل مشی گن کے ساحل بالخصوص مشی گن اور شمالی انڈیانا اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور ہیں۔ اس علاقے کو عموماً ریاست ہائے متحدہ امریکہامریکا کا تیسرا ساحل مانا جاتا ہے۔ جھیل کے کنارے کی ریت نرم اور آف وائٹ(ملگجے)رنگ کی ہے۔ جب اس پر پیدل چلا جائے تو اس سے آواز پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے اسے گنگناتی ہوئی ریت بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں جھیل کے کنارے ریتلی پہاڑیاں(ریتیلے ٹیلے) بھی موجود ہیں۔ جھیل کا پانی عموماً صاف شفاف اور ٹھنڈا ہوتا ہے۔ عموماً یہ 13 سے 21 ڈگری تک رہتا ہے۔ تاہم مغربی (مغرب سے چلنے والی)ہواؤں کی وجہ سے جھیل کا پانی مشرق کی طرف بہتا ہے اور اس کی جگہ گرم پانی لے لیتا ہے۔
 
مغربی کنارے کے ساحل اور انتہائی شمال مشرقی کنارے پتھریلے ہیں اور جنوبی ا ور مشرقی کنارے کے ساحل ریتیلے ہیں۔ مغرب سے چلنے والی ہواؤں کے باعث جھیل کے مشرقی کنارے پر سردیوں میں برف کی موٹی تہہتہ جم جاتی ہے۔
 
جھیل کو کئی ماحولیاتی مسائل بھی لاحق ہیں۔ انڈیانا ریاست والے کنارے پر سٹیل ملیں موجود ہیں جن کی آلودگی کی وجہ سے یہاں غروب آفتاب کے وقت مختلف رنگ دکھائی دیتے ہیں۔ جب مطلع صاف ہو تو انڈیانا کے ساحل سے شکاگو شہر کی عمارات دکھائی دیتی ہیں لیکن وسکونسن اور النوائس(الینؤاے) سے دوسرا کنارہ نہیں دکھائی دیتا جس کی وجہ سے یہ سمندر کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ شکاگو کی بلند و بالا عمارات سے جھیل کا دوسراکنارہ دیکھنا ممکن ہے اور انڈیانا اور مشی گن کی مختلف عمارات مثلاً مشی گن شہر کے پاور پلانٹ کے ٹاور کو بھی شناخت کیا جا سکتا ہے۔
سطر 75:
جھیل مشی گن میں بے شمار اقسام کی مچھلیاں اور دیگر جاندار پائے جاتے ہیں۔ اصل میں یہ جھیل ٹراؤٹ، سنہری پرچ، پان مچھلی، لارج ماؤتھ باس، سمال ماؤتھ باس، کارپ، بوفن اور کیٹ فش کی کئی اقسام کا گھر ہے۔ حالیہ شکار کی کثرت سے ٹراؤٹ مچھلی کی تعداد کم ہوئی ہے۔
 
امریکہامریکا کے دو بڑے شہر [[شکاگو]] اور [[ملواکی]] اسی کے کنارے واقع ہیں۔
 
{{عظیم جھیلیں}}