"عظیم جھیلیں (امریکہ)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، سے، امریکا
سطر 15:
جھیل ہیورون اور جھیل ایری کے درمیان ایک چھٹی اور چھوٹی سی جھیل سینٹ کلیئر بھی واقع ہے جو عظیم جھیلوں کے نظام کا تو حصہ ہے لیکن عظیم جھیلوں میں شمار رہیں ہوتی۔ عظیم جھیلوں کے اس نظام میں ان جھیلوں کو ایک دوسرے سے ملانے والے دریا بھی شامل ہیں جن میں جھیل سپیریئر اور جھیل ہیورون کو ملانے والا دریائے سینٹ میریز، جھیل ہیورون اور جھیل سینٹ کلیئر کو ملانے والا دریائے سینٹ کلیئر، جھیل سینٹ کلیئر اور جھیل ایری کو ملانے والی دریائے ڈیٹرائٹ اور جھیل ایری اور جھیل اونٹاریو کے درمیان دریائے نیاگرا اور [[نیاگرا آبشار]] شامل ہیں۔ (جھیل مشی گن آبنائے میکنیکیک کے ذریعے جھیل ہیورون سے منسلک ہے)
 
جھیل مشی گن کے علاوہ تمام جھیلیں [[ریاستہائے متحدہ امریکا|امریکہ]] اور [[کینیڈا]] کی سرحدوں پر واقع ہیں۔ دریائے سینٹ لارنس امریکہامریکا اور کینیڈا کے درمیان بین الاقوامی سرحد کا کام دیتا ہے۔
 
دنیا بھر میں میٹھے پانی کے ذخائر کا کل 20 فیصد ان 5 عظیم جھیلوں میں ہے جو مجموعی طور پر 5،473 مکعب میل (22،812 مکعب کلومیٹر) ہے۔ ان جھیلوں میں پانی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اگر اسے پورے امریکہامریکا پر چھوڑدیا جائے تو ہر جگہ 9.5 فٹ پانی کھڑا ہوگا۔ ان جھیلوں کا مشترکہ سطحی رقبہ 94،250 مربع میل (244،100 مربع کلومیٹر) ہے۔
 
دریائے سینٹ لارنس کے ذریعے بڑے بڑے بحری جہاز ان جھیلوں کے اندر سفر کرسکتے ہیں اور یہاں سے بحر اوقیانوس تک جاسکتے ہیں۔ اپنے عظیم ترین حجم کے باوجود سردیوں کے موسم میں ان جھیلوں پر برف کی تہیں جم جاتی ہیں اور اس موسم میں اس میں جہاز رانی ممکن نہیں۔