"ما بعد الطبیعیات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، سے، یا
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 1:
'''ما بعد الطبیعیات''' یا '''ماورائے طبیعیات''' ، [[فلسفہ]] کی ایک اہم شاخ ہے۔ یہ عالم کے داخلی و غیر مادی امور سے بحث کرتی ہے۔ وجودیت، الہیات و کونیات اس کی ذیلی شاخیں ہیں۔ خدا، غایت، علت، وقت اور ممکنات اس کے موضوعات ہیں۔
 
[[ہستی]] و [[وجود]] کے ہونے کی وجہ اور [[فہم]] و [[ادراک]] کے مسائل میں الجھ کر [[کون]] (being) کی تلاش اس کے خاص موضوعات ہیں۔ علم فلسفہ کی اس شاخ [[تنظیر]] و [[تفکر]] میں کسی بھی [[موجود]] کے پہلے [[سبب]] سے بحث کی جاتی ہے۔ دور [[قرون وسطیٰ|قرون وسطی]] کے [[يونانی زبان|یونانی]] لفظ سے ''metaphysika'' ماخوذ ہے آج کا میٹافزکس اور دو الفاظ کا مرکب ہے، meta بمعنی پس از یا بعد اور physics بمعنی طبیعی و[[طبیعیات]] یا [[فطرت]]۔
 
اوپر بیان شدہ ماخوذیت کے بعد سادہ الفاظ میں اس کو یوں کہہ سکتے ہیں کہ ؛ قدرت یا فطرت سے آگے (سوچ یا کام) یا پھر یوں کہہ لیں کہ فطرت (طبیعیات) سے آگے یا طبیعیات کے بعد یعنی ما بعد الطبیعیات۔ اور یہی ،یہی، طبیعیات کے بعد (کام) ، [[ارسطو]] کے تحریر کردہ بیان میں فطرت اور طبیعیات کا ذکر ختم ہونے پر 13 ویں مقالے یا دانش فونٹ کا عنوان بھی ہے جو [[عربی زبان|عربی]] کے دور عروج میں ترجمہ ہوا۔ [[ارسطو]] کی تحریر میں تو اس کو طبیعیات کے بعد (کام) کہا گیا تھا مگر [[لاطینی زبان|لاطینی]] والوں کے ترجمہ کا کمال کہیے کہ انہوں نے اس کو ؛ طبیعیات سے (آگے یا ماوراء) علم ،علم، ترجمہ کر دیا اور اسی ؛ بعد (after) اور آگے یا ماوراء (beyond) کے محرف یا تفسیرسہوا سے اس کا آج کا فلسفیانہ مابعد کا مفہوم آیا ہے۔
 
== حوالہ جات ==