"محمد بن تومرت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، سے، ہو گئے
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 2:
محمد ابن تومرت [[دولت موحدین|موحدین]] کے بانی تھے۔ وہ [[کوہ اطلس]] کے ایک بربر قبیلے کے رکن تھے اور ایک پیش امام کے صاحبزادے تھے۔ انہوں نے نوجوانی میں [[حج]] بیت اللہ کیا اور وہاں سے [[بغداد]] گئے۔
 
محمد ابن تومرت بہت بڑے عالم دین تھے ۔تھے۔ وہ عہد [[سلجوقی سلطنت|سلجوقی]] کے مشہور عالم [[امام غزالی]] کے شاگرد تھے اور انہی کی تحریک پر انہوں نے مغرب (یعنی [[مراکش]]) میں اپنی اصلاحی تحریک شروع کی۔
 
اس تحریک کا مقصد سماجی و اخلاقی اصلاح تھا۔ وہ جہاں کہیں [[شریعت]] کے خلاف کوئی حرکت دیکھتے تو اس پر ٹوکتے۔ انہوں نے مسلمانوں میں پھیلنے والی شراب نوشی اور بے پردگی سمیت دیگر برائیوں کے خاتمے کے لیے بھرپور جدوجہد شروع کی۔