"نیوٹرون" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، کے، سے
سطر 6:
دنیا کے ہر [[جوہر|ایٹم]] میں نیوٹرون موجود ہوتا ہے سوائے [[آبساز|ہائیڈروجن]]<sup>1</sup> کے۔ ہائیڈروجن کے دوسرے [[ہمجا]] یعنی [[ڈیوٹیریئم]] اور [[ٹرائیٹیئم]] میں بھی نیوٹرون موجود ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پروٹون پر مثبت (positive) چارج ہوتا ہے اس لیے مرکزے ([[نویہ (ضد ابہام)|nucleus]]) میں ہر پروٹون دوسرے پروٹون کو دھکیلتا ہے اور مرکزہ نا پائیدار ہو جاتا ہے۔ نیوٹرون کی موجودگی میں نیوکلیئر قوت، دفع (repulsion) کی قوت پر حاوی ہو جاتی ہے اور مرکزہ پائیدار ہو جاتا ہے۔ اندازہ کیا جاتا ہے کہ اگر [[strong nuclear force]] صرف دو فیصد اور زیادہ طاقتور ہوتی تو شایئد نیوٹرون کے بغیر بھی مرکزہ پائیدار ہوتا۔
 
[[شمصر|ہیلیئم]]<sup>3</sup> میں دو پروٹون کو جوڑنے کے لیے صرف ایک نیوٹرون کافی ہوتا ہے لیکن بھاری ایٹموں کے مرکزوں کو جڑا رہنے کے لیے پروٹونوں کی تعداد سے کہیں زیادہ تعداد میں نیوٹرونوں کی ضرورت ہوتی ہے مثلاً [[یورینیئم]]<sup>235</sup> میں 92 پروٹونوں کو جوڑے رکھنے کے لیے 143 نیوٹرونوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
 
==پائیداری==
نیوٹرون ایٹم کے مرکزے کے اندر ہی پائیدار ہوتا ہے اور مرکزے سے باہر آنے کے بعد ناپائیدار ہو جاتا ہے اور اس کی [[نصف حیات]] لگ بھگ 15 منٹ ہوتی ہے۔<br />
ناپائیدار ایٹمی ذروں میں یہ سب سے زیادہ پائیدار ہوتا ہے۔<br />
ایٹم کا مرکزہ بنانے کے لیے پروٹونوں کی ایک خاص تعداد نیوٹرونوں کی ایک مقررہ تعداد سے ہی ملاپ کر سکتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں کسی بھی تعداد میں پروٹون اور نیوٹرون ملکر مرکزہ نہیں بنا سکتے۔ مثال کے طور پر دو پروٹون اور دو نیوٹرون کے ملنے سے [[ہیلیئم]]<sup>4</sup> کا مرکزہ بنتا ہے جو بے حد پائیدار ہوتا ہے۔ اسی طرح 8 پروٹون اور 8 نیوٹرون سے مل کر بننے والا [[آکسیجن]] کا مرکزہ بھی پائیدار ہوتا ہے۔ لیکن 4 پروٹون اور 4 نیوٹرون سے ملکر بننے والا [[بریلیئم]]<sup>8</sup> یا 9 پروٹون اور 9 نیوٹرون سے ملکر بننے والا [[فلورین]]<sup>18</sup>
یا 19 پروٹون اور 19 نیوٹرون سے ملکر بننے والا [[پوٹاشیئم]]<sup>38</sup> انتہائی نا پائیدار ہوتا ہے۔<br />
کوئی ایسا ایٹمی مرکزہ وجود نہیں رکھتا جس کا ماس نمبر 5 یا 8 ہو۔ یعنی دو پروٹون اور تین نیوٹرون ملکر ہیلیئم<sup>5</sup> نہیں بنا سکتے۔ اسی طرح دو نیوٹرون اور تین پروٹون ملکر [[لیتھیئم]]<sup>5</sup> نہیں بنا سکتے۔ [[بریلیئم]]<sup>8</sup> اور [[لیتھیئم]]<sup>8</sup> بھی کوئی وجود نہیں رکھتے۔
 
43 پروٹونوں والا [[ٹیکنیشیئم]] اور61 پروٹونوں والا [[پرومیتھیئم]] بھی اپنی ناپائیداری کی وجہ سے دنیا میں نایاب ہیں۔ ٹیکنیشیئم نیوکلیئر ری ایکٹر میں بنایا جاتا ہے اور دل کی اسکیننگ میں استعمال ہوتا ہے۔ شروع شروع میں اس کام کے لیے [[تھیلیئم]] استعمال کیا جاتا تھا اور اب بھی اکثر اس ٹسٹ کو [[تھیلیئم اسکین]] کا نام دیا جاتا ہے۔
 
==نیوٹرون کی دریافت==