"پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← کیے، ارکان، امریکا، سے، سے، دکان
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 7:
== جغرافیہ ==
 
خلیج کی جنت کے نام سے مشہور یہ جزیرہ سینٹ لارنس کی خلیج میں کیپ بریٹن آئی لینڈ کے مغرب، نووا سکوشیا جزیرہ نما کے شمال اور نیو برنزوک کے مشرق میں واقع ہے۔اسہے۔ اس کے جنوبی ساحل نارتھمبر لینڈ سٹریٹ تک پھیلے ہوئے ہیں۔ جزیرے میں دو شہری علاقے ہیں۔ بڑا علاقہ چارلٹ ٹاؤن بندرگاہ کے ارد گرد موجود ہےجوہے جو جزیرے کے جنوبی ساحل پر واقع ہے اور یہاں چارلٹ ٹاؤن نامی شہر صوبے کا صدر مقام ہے۔ اس کے کناروں پر کارن وال اور سٹراٹفورڈ کے قصبے ابھر رہے ہیں۔ نسبتاً بہت چھوٹا شہری علاقہ سمر سائیڈ بندرگاہ کے ارد گرد موجود ہے جو چارلٹ ٹاؤن کے شہر سے چالیس کلومیٹر دور ہے۔ یہ دراصل سمر سائیڈ کے شہر ہی پر مشتمل ہے۔ دنیا کی دیگر تمام قدرتی بندرگاہوں کی طرح یہ دونوں بندرگاہیں بھی سمندری عمل کے نتیجے میں پیدا ہوئی تھیں۔
 
جزیرہ بہت خوبصورت مناظر رکھتا ہے۔ یہاں اونچی نیچی پہاڑیاں، گھنے جنگل، سرخ و سفید ساحل، سمندر اور سرخ مٹی کی وجہ سے یہ جزیرہ اپنے قدرتی حسن کی بدولت شہرت رکھتا ہے۔ صوبے کی حکومت نے یہاں کے ماحول کو بچانے کے لیے کئی قوانین بنائے ہیں تاہم ان کے پوری طرح نفاذ نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی تعمیرات میں موجودہ چند سالوں میں کوئی نظم و ضبط نہیں دکھائی دیتا۔
 
جزیرے کی سر سبز لینڈ سکیپ کا صوبے کی معیشت اور ثقافت پر گہرا اثر ہے۔آجہے۔ آج بھی سیاح ان مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے ادھر جوق در جوق آتے ہیں۔ یہاں پرتعیش سرگرمیوں میں ساحل، بے شمار گولف کے میدان، ایکو ٹورزم اور شہر کے باہر سیر وغیرہ یہاں کے عام مشاغل ہیں۔
 
چھوٹی دیہاتی آبادیوں ،آبادیوں، قصبوں اور شہروں میں آج بھی سست رفتار زندگی دکھائی دیتی ہے جس کی وجہ سے یہاں لوگ بکثرت آرام کرنے آتے ہیں۔ یہاں کے لوگوں کا ذریعہ معاش چھوٹے پیمانے پرکاشت کاری ہے ۔ہے۔ یہ چھوٹا پیمانہ کینیڈا کے دیگر صوبوں کے حوالے سے ۔سے۔ یہاں اب صنعتیں لگ رہی ہیں اور پرانے فارموں کی عمارتیں نئے سرے سے اور جدید طور پر بنائی جا رہی ہیں۔
 
ساحل سمندر پر طویل ساحل، کھاڑیاں، سرخ ریتلی چوٹیاں، کھارے پانی کی دلدلیں اور بہت ساری خلیجیں اور بندرگاہیں ہیں۔ ساحلوں، کھاڑیوں اور چونے کی چٹانیں بھربھری ہیں اور یہاں فولاد کی کثرت ہے جو کھلے ماحول میں فوراً زنگ آلود ہو جاتا ہے۔جغرافیائیہے۔ جغرافیائی اعتبار سے بیسن ہیڈ میں موجود سفید ریت کی خصوصیات صوبے بھر میں بے مثال ہیں۔ جب ان پر چلا جائے تو یہ ایک دوسرے سے رگڑ کھا کر عجیب سی آواز پیدا کرتے ہیں۔ انہیں عرف عام میں گنگناتی ہوئی ریت کہا جاتا ہے۔ شمالی ساحل پر بیرئر جزیرے پر بڑی پہاڑیاں پائی جاتی ہیں۔ گرین وچ میں موجود ریت کی پہاڑیاں بہت اہمیت رکھتی ہیں۔ یہ متحرک ریت کا علاقہ بے شمار پرندوں اور نایاب نسل کے پودوں کا مسکن ہے اور یہاں آثار قدیمہ کے حوالے سے بھی کافی کچھ موجود ہے۔
 
== موسم ==
 
پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ کا موسم بدلتا رہتا ہے۔ سردیوں کا موسم نومبر کے آخر میں شروع ہوتا ہے جبکہ اکتوبر کے اختتام پر ہلکی پھلکی برفباری شروع ہو جاتی ہے۔ نومبر اور دسمبر میں درجہ حرارت 5 سے منفی 5 ڈگری تک رہتے ہیں۔ جونہی نارتھمبر لینڈ اور سینٹ لارنس کی خلیج جمتی ہیں، یہاں سردیوں کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور برفباری بھی بہت بڑھ جاتی ہے۔ فروری کے آغاز تک درجہ حرارت گرتا چلا جاتا ہے۔ دسمبر سے لے کر اپریل تک یہاں اکثر برفانی طوفانوں کے باعث زندگی کئی کئی دنوں تک معطل ہو جاتی ہے۔ بہار کے آغاز میں اطراف میں موجود برف یہاں کےدکے د رجہ حرارت کو کم رکھتی ہے۔ نتیجتاً یہاں بہار کا موسم چند ہفتے کی تاخیر سے شروع ہوتا ہے۔ برف کے پگھلتے ہی یہاں کا درجہ حرارت ایک دم بڑھنے لگ جاتاہے۔ مئی کا درجہ حرارت 25 ڈگری تک ہو سکتا ہے۔ موسم بہار اپریل سے مئی تک جاری رہتا ہے۔ تاہم اس موسم میں کم از کم درجہ حرارت 5 ڈگری بھی ہو سکتا ہے۔ یہاں بارش کی بجائے مسلسل بونداباندی ہوتی رہتی ہے جو سالانہ بارش سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ جون میں درجہ حرارت 15 سے 20 ڈگری تک رہتا ہے۔ گرمیاں نسبتاً کم اور نم ہوتی ہیں۔ جولائی اور اگست میں درجہ حرارت بعض اوقات 30 ڈگری تک بھی پہنچ جاتا ہے۔ لمبی سردیوں اور تاخیر سے آنے والی بہار کے بعد گرمیاں ستمبر یا اکتوبر تک جاری رہتی ہیں۔ دیر سے آنے والی خزاں کے دوران درجہ حرارت تیزی سے گرتے ہیں۔
 
== تاریخ ==
سطر 53:
== زبانیں ==
 
2006 کی مردم شماری میں جن لوگوں نے ایک زبان کو مادری زبان چنا، ان کی تعداد میں سے انگریزی کو تقریباً چورانوے فیصد افراد، فرانسیسی کو چار فیصد جبکہ ولندیزی، جرمن، ہسپانوی، چینی، عربی، ہنگری، میکماق ،میکماق، جاپانی، پولش اور کورین بولنے والے افراد کی تعداد ایک ایک فیصد سے کم تھی۔
 
== مذہب ==
سطر 82:
صوبے کا اندرونی نقل و حمل کا نظام اس کے بڑے شہروں اور بندرگاہوں جیسا کہ چارلیٹ ٹاؤن، سمر سائیڈ، بورڈن، جارج ٹاؤن اور سوریس کو آپس میں ریل سے ملانے تک محدود ہے اور چارلیٹ ٹاؤن اور سمر سائیڈ کے ائیر پورٹ فضائی طور پر صوبے کو براعظم شمالی امریکا سے ملاتے ہیں۔ کینیڈا ریلوے نے 1989 میں ریل کو ختم کر دیا اور وفاقی حکومت نے سڑکوں کی تعمیر اور دیکھ بھال کا معاہدہ کیا۔ 1997 تک صوبے کو دیگر حصوں سے ملانے کے لیے صرف دو مسافر بردار فیری جہاز چلتے تھے۔ ان میں سے ایک موسمی اور ایک مستقل تھا۔ تیسری ایک اور سروس بھی موسم کے مطابق چلتی ہے۔
 
یکم جون 1997 کو کنفیڈریشن پل کھول دیا گیا جو بورڈن کارلیٹن کو کیپ جوری مین ،مین، نیو برنزوک سے ملاتا ہے۔ یہ پل جمے ہوئے پانیوں پردنیا کا طویل ترین پل ہے۔ اس وقت سے لے کر اب تک یہ قابل اعتماد راستہ ثابت ہوا ہے اور اس سے صوبے کی سیاحت ،سیاحت، زراعت اور ماہی گیری کی صنعتوں کو بے پناہ فائدہ پہنچا ہے۔
 
صوبے میں سڑکوں کے کنارے لگائے جانے والے اشتہارات کےلیےکے لیے سخت قوانین موجود ہیں۔ بل بورڈوں اور منتقل ہونے والے اشتہارات پر پابندی ہے۔ تمام سڑکوں پر صوبے بھر میں مختلف نشانات کا ایک معیار مقرر ہے۔ اسی طرح کچھ علاقوں کے قوانین ان نشانات کو کسی فرد کی ذاتی زمین پر لگانے پر بھی پابندی لگاتے ہیں۔
 
== حکومت ==