"ڈیگو گارشیا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، امریکا، ہو گئی، \1 رہا، سے
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 18:
 
[[1965ء]] میں پورے علاقے ([[جزائر چیگوس]]) کو بحر ہند کے برطانوی مقبوضات کا حصہ بنا دیا گیا۔ [[1966ء]] میں برطانیہ نے تمام جزیرے اور اس کی پیداوار خرید لیں تاہم [[1971ء]] میں تمام پیداوار روک دی گئیں کیونکہ برطانیہ اور امریکا کے درمیان ڈیگو گارشیا کو ایک فوجی اڈے میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے پا گیا تھا۔ اس کے لیے بظاہر تو برطانیہ کو کوئی ادائیگی نہیں کی گئی لیکن کہا جاتا ہے کہ برطانیہ کو اس کے بدلے میں امریکا سے [[پولارس میزائل|پولارس میزائلوں]] کی 14 ملین [[امریکی ڈالر]] کی چھوٹ دی گئی۔ اس معاہدے کے تحت جزیرے پر کوئی اقتصادی سرگرمی نہیں ہو سکتی۔
1971ء میں جزیرے پر دو ہزار مقامی افراد آباد تھے جو مشرقی ہند کے اُن کارکنوں اور افریقی غلاموں پر مشتمل تھ ےجوے جو اٹھارہویں اور انیسویں صدی میں یہاں لائے گئے تھے۔ فوجی اڈے کے قیام کے باعث تمام مقامی آبادی کو جبری طور پر [[سیچیلیس|سیشلس]] اور [[موریشس]] بے دخل کر دیا گیا۔ مذکورہ افراد ہمیشہ سے جزیرے پر اپنے حق کو جتاتے آئے ہیں اس لیے [[اپریل]] [[2006ء]] میں 102 باشندوں کو ایک ہفتے کے لیے ڈیگو گارشیا میں قیام اور اپنے آباو اجداد کی قبروں اور اپنے گھروں کو دیکھنے کی اجازت دی گئی۔
یہاں پر ایک بحری اڈے کے علاوہ فضائیہ کا ایک عظیم اڈا بھی قائم ہے جس میں جدید بمبار طیاروں [[بی 52]] کا سب سے بڑا بیڑا شامل ہے۔ عراق کے خلاف [[جنگ خلیج 1991ء|1991ء]] اور [[جنگ خلیج 2003ء|2003ء]] میں ہونے والی جنگوں اور افغانستان کے خلاف [[افغان جنگ 2001ء|جارحیت]] میں اس اڈے نے اہم کردار ادا کیا اور بمبار طیارے اسی اڈے سے اڑ کر افغانستان اور عراق میں اہداف کو نشانہ بناتے تھے۔