"سورہ فاتحہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، سے
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
سطر 24:
 
== زمانۂ نزول ==
یہ [[نبوت]] محمدی {{درود}} کے بالکل ابتدائی زمانے کی سورت ہے۔ بلکہ معتبر روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ سب سے پہلی مکمل سورت جو [[محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم|محمد]] {{درود}} پر نازل ہوئی وہ یہی ہے۔ اس سے پہلے صرف متفرق آیات نازل ہوئی تھیں جو [[العلق|سورۂ علق]]، [[المزمل|سورۂ مزمل]] اور [[المدثر|سورۂ مدثر]] وغیرہ میں شامل ہیں۔ <h2>شماریات</h2>سورہ الفاتحہ میں 7 آیات، 27 کلمات اور 140 حروف موجود ہیں۔<ref>امام خازن: تفسیر الخازن، جلد 1 صفحہ 15۔ مطبوعہ دارالکتب العلمیہ، بیروت، لبنان، 1424ھ۔</ref>
== مضمون ==
دراصل یہ سورت ایک [[دُعا|دعا]] ہے جو [[خدا]] نے ہر [[انسان]] کو سکھائی ہے جو اس کتاب کا مطالعہ شروع کر رہا ہو۔ کتاب کی ابتدا میں اس کو رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر تم واقعی اس کتاب سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہو تو پہلے خداوند عالم سے یہ دعا کرو۔
انسان فطرتاً اسی چیز کی دعا کرتا ہے جس کی طلب اور خواہش اس کے دل میں ہوتی ہے اور اسی صورت میں کرتا ہے جبکہ اسے یہ احساس ہو کہ اس کی مطلوب چیز اس ہستی کے اختیار میں ہے جس سے وہ دعا کر رہا ہے۔ پس قرآن کی ابتدا میں اس دعا کی تعلیم دے کر گویا انسان کو یہ تلقین کی گئی ہے کہ وہ اس کتاب کو راہ راست کی جستجو کے لیے پڑھے، طالب{{زیر}} حق کی ذہنیت لے کر پڑھے اور یہ جان لے کہ علم کا سرچشمہ خداوند{{زیر}} عالم ہے، اس لیے اسی سے رہنمائی کی درخواست کرکے پڑھنے کا آغاز کرے۔
اس مضمون کو سمجھنے کے بعد یہ بات خود واضح ہوجاتی ہے کہ قرآن اور سورۂ فاتحہ کے درمیان حقیقی تعلق کتاب اور اس کے مقدمے کا سا نہیں بلکہ دعا اور جواب{{زیر}} دعا کا سا ہے۔ سورۂ فاتحہ ایک دعا ہے بندے کی جانب سے اور قرآن اس کا جواب ہے خدا کی جانب سے ۔ بندہ دعا کرتا ہے کہ اے پروردگار! میری رہنمائی کر۔ جواب میں پروردگار پورا قرآن اس کے سامنے رکھ دیتا ہے کہ یہ ہے وہ ہدایت و رہنمائی جس کی درخواست تونے سے مجھ سے کی تھی۔
 
== الفاتحہ ==
سطر 48:
# ہمیں سیدھا راستہ دکھا
# ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا۔ ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراہوں کا
<h2>== حوالہ جات</h2> ==
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
 
 
{{سورت|1|—|[[البقرہ]]}}
 
{{نزول کے اعتبار سے قرآنی سورتیں}}
 
[[زمرہ:سورہ فاتحہ]]
[[زمرہ:سورتیں]]
[[زمرہ:نماز]]
[[زمرہ:سورہ فاتحہ]]