"عوامی نیشنل پارٹی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، سے، امریکا، وکلا، خود مختار، بنا
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
سطر 1:
{{پاکستان کی سیاست}}
'''عوامی نیشنل پارٹی''' [[پاکستان]] کی ایک سیاسی جماعت ہے۔ اس جماعت کا زیادہ اثر و رسوخ [[صوبہ خیبر پختونخوا]] اور [[بلوچستان]] کے پشتون علاقوں میں ہے۔ اس کے علاوہ یہ جماعت [[صوبہ سندھ]] اور [[پنجاب]] میں بھی چھوٹے پیمانے پر اپنا اثر رکھتی ہے۔ یہ جماعت ماضی میں قائم کی گئی نیشنل عوامی پارٹی کی تبدیل شدہ شکل ہے، جو برصغیر کی مشہور خدائی خدمتگار تحریک جو برطانوی دور حکومت میں چلائی گئی تھی سے اخذ شدہ ہے۔

== قیام و تاریخ ==
[[1986ء]] میں [[قومی جمہوری پارٹی]] دوسری سیاسی جماعتوں اور دھڑوں میں ضم ہوئے تو ایک نئی جماعت تشکیل دی گئی جس کا نام عوامی نیشنل پارٹی رکھا گیا۔ [[خان عبد الولی خان|عبدالولی خان]] اس جماعت کے صدر جبکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے قوم پرست رہنما [[رسول بخش پلیجو]] جنرل سیکرٹری منتخب کیے گئے۔ اس جماعت نے [[1986ء]] سے [[1988ء]] تک چلائی گئی تحریک برائے بحالی جمہوریت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

[[1988ء]] کے انتخابات کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے [[پاکستان پیپلز پارٹی]] کے ساتھ [[صوبائی]] اور [[وفاقی]] سطح پر اتحاد قائم کیا۔ یہ اتحاد [[1989ء]] میں اس وقت ختم ہو گیا جب صوبائی معاملات و مالیاتی تقسیم پر سیاسی اختلافات نے جنم لا۔ [[1990ء]] کے انتخابات کے بعد جب [[نواز شریف]] کی جماعت نے برتری حاصل کی تو عوامی نیشنل پارٹی نے [[آل انڈیا مسلم لیگ|مسلم لیگ]] کے ساتھ اتحاد قائم کیا۔ یہ اتحاد تادیر قائم رہا اور [[1998ء]] تک قائم رہا۔ [[1998ء]] میں یہ اتحاد [[کالاباغ بند|کالا باغ ڈیم]] اور [[خیبر پختونخوا]] کے نام کی تبدیلی کے موضوعات پر اختلافات کی وجہ سے جاری نہ رہ سکا۔ اس جماعت نے تب [[متحدہ جمہوری اتحاد]] میں شمولیت اختیار کر لی اور [[نواز شریف]] کی حکمرانی میں کیے جانے والی آمرانہ اقدامات کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔ [[پرویز مشرف]] نے جب فوج کی مدد سے [[نواز شریف]] کی حکومت کا خاتمہ کر دیا اور یہ جماعت تب بھی اتحاد برائے بحالی جمہوریت کی فعال رکن رہی، لیکن 11 ستمبر کے [[ریاستہائے متحدہ امریکا|امریکا]] پر ہوئے حملوں کے بعد اتحاد کی [[طالبان]] کی حمایت کی وجہ سے الگ ہو گئی۔ [[2002ء]] کے انتخابات میں اس جماعت نے [[پاکستان پیپلز پارٹی]] سے دوبارہ اتحاد قائم کیا لیکن [[صوبہ خیبر پختونخوا]] میں تب [[متحدہ مجلس عمل]] کے نام سے قائم مذہبی جماعتوں کے اتحاد کے ہاتھوں اس اتحاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ متحدہ مجلس عمل کی کامیابی دراصل [[ریاستہائے متحدہ امریکا|امریکا]] مخالف نظریہ پر ممکن ہوئی تھی۔

[[2008ء]] کے عام انتخابات میں اس جماعت نے پہلی بار کسی بھی دوسری اتحاد میں شمولیت اختیار نہ کی اور [[خیبر پختونخوا]] میں بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائی، اس کے علاوہ گذشتہ 15 سالوں میں پہلی [[بلوچستان]] اور جماعتی تاریخ میں صوبہ [[سندھ]] کے شہر [[کراچی]] میں پہلی بار یہ جماعت نشتیں جیتنے میں کامیاب رہی۔ عوامی نیشنل پارٹی نے انتخابات جیتنے کے بعد وفاق میں بھاری اکثریت حاصل کرنے والی [[پاکستان پیپلز پارٹی]] کے ساتھ ایک بار پھر اتحاد قائم کیا اور صوبے اور وفاق میں حکومت قائم کی۔ صوبے میں قائم اتحاد میں صرف [[پاکستان پیپلز پارٹی]] اور عوامی نیشنل پارٹی شامل رہے جبکہ وفاق میں ان دونوں جماعتوں کے علاوہ [[متحدہ قومی تحریک|متحدہ قومی موومنٹ]] اور [[جمعیت علمائے اسلام]] بھی اتحاد میں شامل ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی سیاسی طور پر [[خیبر پختونخوا]] اور خاص طور پر پشتون علاقوں میں انتہائی مضبوط جماعت تصور کی جاتی ہے۔ اسی وجہ سے اس جماعت کو [[قوم پرست]] جماعت بھی گردانا جاتا ہے۔

[[Link title]]

== پارٹی صدور ==
عوامی نیشنل پارٹی [[پاکستان]] کی چند جماعتوں میں شامل ہے جہاں اندرونی طور پر عام انتخابات کا رواج ہے، جو ہر چار سال بعد منعقد کیے جاتے ہیں۔ پارٹی کے قیام سے لے کر مندرجہ زیل صدور پارٹی کی [[شوریٰ]] نے منتخب کیے۔

* 1986ء - 1990ء [[خان عبد الولی خان|عبدالولی خان]]
* 1991ء - 1999ء [[اجمل خٹک]]
سطر 43 ⟵ 42:

== نظریہ ==
عوامی نیشنل پارٹی ایک لبرل پختون نظریہ کی حامل جماعت ہے جو صوبائی خود مختاری اور ثقافتی پہلوؤں پر زور دیتی ہے۔ یہ جماعت ہر بار اتحاد میں شامل رہ کر تبدیلی لانے کی خواہاں رہی ہے۔ [[2002ء]] کے انتخابات میں اس جماعت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور [[قومی اسمبلی]] مین کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام رہی- ان انتخابات میں کھل کر اس جماعت نے [[افغانستان]] اور [[پاکستان]] میں [[طالبان]] کی مخالفت کی اور امریکی حملے کی [[افغانستان]] پر حملے کو جائز قرار دیا۔

اس جماعت کے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں پر [[2007ء]] سے اب تک طالبان کی جانب سے کئی حملے کیے گئے ہیں۔ ان حملوں کے باوجود اس جماعت نے صوبہ خیبر پختونخوا میں تشدد کے خاتمے کے لیے طالبان سے مذاکرات پر زور دیا ہے۔ کلی طور پر اس جماعت نے [[القاعدہ]] اور [[امریکہ]] دونوں کی جانب سے زور کو مسترد کر دیا۔ [[2008ء]] میں عام انتخابات میں بھاری کامیابی کے بعد سے اب تک یہ جماعت اور اس کے رہنما طالبان کے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔ [[فروری]] [[2009ء]] کے اعداد و شمار کے مطابق 100 سے زائد جماعتی کارکنان اور عہدیدار تحریک طالبان پاکستان کے حملوں میں خود کش یا قاتلانہ حملوں کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ عوامی نیشنل پارٹی پاکستان کی مرکزی پالیسیوں پر بھی تنقید کرتی رہی ہے جس کے تحت افغان جنگ اور اس کے خاتمے کے بعد جنگجوؤں کی حمایت کی گئی تھی۔ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ہوئے مذاکرات میں مالاکنڈ ڈویژن میں شریعت کا نفاذ عمل میں لایا گیا لیکن طالبان کی خودسری اس معائدے کی ناکامی کا سبب بنا اور اب [[صوبہ خیبر پختونخوا]] کے [[مالاکنڈ]] ڈویژن اور [[جنوبی وزیرستان]] میں عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی حکومت کی توثیق سے [[تحریک طالبان پاکستان]] کے خلاف فوجی کاروائیاں جاری ہیں۔

== اعتراضات ==
[[9 مئی]] [[2008ء]] کو [[پاکستان]] کے [[انگریزی]] [[ڈان|اخبار ڈان]] نے سفارتی ذرائع کے توسط سے بتایا کہ جماعت کے صدر [[اسفند یار ولی خان]] نے [[امریکہ]] کا خفیہ دورہ کیا ہے اور [[امریکہ]] کی مرکزی قیادت سے رابطہ کیا۔ یہ خبر جماعت کے لیے ایک دھچکہ تھا کیونکہ پشتون قبائل میں امریکا کے خلاف پائی جانے والی نفرت ان اعتراضات کو جنم دے رہی ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کو ملنی والی اکثریت ہرگز [[امریکہ]] نواز پالیسیوں کے نفاذ کے لیے نہ تھی۔

[[دہشت پر جنگ]] کے بعد سے جماعت کی امریکی حمایت سابق صدر [[بیگم نسیم ولی خان]] کو بھی حیران کرتی ہے۔<ref>
{{cite news |title=’امریکہ کی حمایت کرنا سمجھ سے باہر ہے‘ |author= |url=http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia/2012/02/120207_naseem_wali_int_rh.shtml |newspaper=بی بی سی موقع |date=8 فروری 2012ء |accessdate=}}
</ref>
عوامی نیشنل پارٹی کے مخالفین اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ اس جماعت نے [[پاکستان]] مخالف اجتماع اور [[صوبہ خیبر پختونخوا]] کے اکثر شہروں میں پاکستان مخالف اشتہار تقسیم کیے۔

عوامی نیشنل پارٹی ملک بھر میں منشیات اوراسلحہ بھی سپلائی کرتی ہے۔۔{{حوالہ درکار}}
جماعت کو اس کی سخت قوم پرست نظریات کی بنا پر صوبہ اور قومی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ کراچی میں اس جماعت کے حامی پشتونوں کو نسلی فسادات کا بھی مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔{{حوالہ درکار}}
سطر 92 ⟵ 91:
|2.80%

|}<ref>ہیرلڈ انتخابی شمارہ/اکتوبر 2002ء ص38</ref>

<ref>ہیرلڈ انتخابی شمارہ/اکتوبر 2002ء ص38</ref>
== مزید دیکھیے ==
* [[پختونخوا]]
سطر 99 ⟵ 97:
* [[ڈاکٹر خان صاحب]]
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
<references/>
== بیرونی روابط ==
[http://www.awaminationalparty.org/ عوامی نیشنل پارٹی کا موقع جال]
سطر 105 ⟵ 103:
{{پاکستان کی سیاسی جماعتیں}}
{{پاکستان میں اشتراکیت}}

{{ضیاء الحق حکومت}}

[[زمرہ:عوامی نیشنل پارٹی]]
[[زمرہ:اکیسویں صدی کے پاکستانی سیاست دان]]
[[زمرہ:پاکستان میں 1986ء کی تاسیسات]]
[[زمرہ:پاک بھارت تعلقات]]
[[زمرہ:پاک روس تعلقات]]
[[زمرہ:پاکستان کی سیاسی جماعتیں]]
[[زمرہ:عوامیپاکستان نیشنلمیں پارٹی1986ء کی تاسیسات]]