"شمالی کوریائی امریکی سربراہ ملاقات، 2018ء" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«{{Infobox summit meeting | name = 2018ء شمالی کوریا-امریکا سربراہ ملاقات | other_titles = DPRK–USA S...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 06:12، 14 جون 2018ء

ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکا اور کم جونگ-اون، سپریم لیڈر شمالی کوریا کے درمیان 12 جون 2018ء کو سنگاپور میں ملاقات ہوئی جو ان دو ممالک کی پہلی سربراہ ملاقات تھی۔ ملاقات کے بعد انھوں نے ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے، جس میں شمالی کوریا کے لیے حفاظتی ضمانتوں، نئے پُر امن تعلق، جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے، فوجیوں کی رہائی، اور اعلیٰ سطحی اہل کاروں کے درمیان بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ سربراہ ملاقات کے فوراً بعد، ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں معطل کردے گا اور وہاں تعینات فوجی دستے ’بتدریج‘ واپس بلالے گا۔

شمالی کوریائی امریکی سربراہ ملاقات، 2018ء
DPRK–USA Singapore Summit
[[File:


کم جونگ-اون اور ڈونلڈ ٹرمپ سربراہ ملاقات کے موقع پر مصافحہ کر رہے ہیں|frameless|alt=|]]
میزبان ملکسنگاپور
تاریخJune 12, 2018
09:00 SGT۔ (01:00 UTC)
مقاماتکاپیلا ہوٹل
شریک
شمالی کوریائی امریکی سربراہ ملاقات، 2018ء
جنوبی کوریائی نام
ہنگل조미 수뇌상봉
ہانجا朝美 首腦相逢
شمالی کوریائی نام
ہنگل북미 정상회담
ہانجا北美 頂上會談

سنتوزا جزیرے کے کاپیلا ہوٹل میں ہونے والی اس سربراہ ملاقات کی میزبانی سنگاپور نے کی جو دونوں فریقین کی جانب سے سیاسی اعتبار سے ثالث تصور کیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم لی ہسین لونگ کے مطابق، اس ملاقات پر دو کروڑ سنگاپوری ڈالر (ڈیڑھ کروڑ امریکی ڈالر) کا خرچہ ہوا، جس کی آدھی رقم حفاظتی اقدامات پر خرچ ہوئی۔ سربراہ ملاقات سے پہلے، دونوں رہنماؤں نے وزیر اعظم لی سے بھی ملاقات کی۔