ڈونلڈ ٹرمپ

45ویں صدر ریاست ہائے متحدہ

ڈونلڈ ٹرمپ (پیدائش 14 جون، 1946ء) امریکا کی ایک کاروباری شخصیت جو سنہ 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات کے نتیجہ میں ریاستہائے متحدہ کے پینتالیسویں صدر منتخب ہوئے۔ ٹرمپ کو سب سے زیادہ شہرت امریکی صدارتی امیدوار کے طور پر ملی اور اپنی انتخابی مہم میں ٹرمپ ایک مسلم دشمن سیاست دان کے روپ میں سامنے آئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ
(انگریزی میں: Donald Trump ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
صدر نشین[1][2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
1971 
در دی ٹرمپ آرگنائزیشن 
صدر[2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
1971 
در دی ٹرمپ آرگنائزیشن 
ڈائریکٹر[3]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
1971 
در دی ٹرمپ آرگنائزیشن 
منتخب صدر ریاست ہائے متحدہ (36 )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
9 نومبر 2016  – 20 جنوری 2017 
منتخب در ریاست ہائے متحدہ صدراتی انتخابات، 2016ء 
بارک اوباما 
جو بائیڈن 
صدر ریاستہائے متحدہ امریکا[4] (45 )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
20 جنوری 2017  – 20 جنوری 2021 
منتخب در ریاست ہائے متحدہ صدراتی انتخابات، 2016ء 
بارک اوباما 
جو بائیڈن 
معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Donald John Trump)[5]  ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 14 جون 1946 (77 سال)[6][7][5]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جمیکا اسپتال[7][5]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش ٹرمپ ٹاور
مار ایہ لاگو
وائٹ ہاؤس (20 جنوری 2017–20 جنوری 2021)
مینہیٹن
نیویارک
کوئینز
پالم بیچ[8]
جمیکا سٹیٹس، کوئینز  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا[9][10]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسل سفید فام امریکی[11]  ویکی ڈیٹا پر (P172) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آنکھوں کا رنگ نیلا[8]  ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بالوں کا رنگ سنہری[12]  ویکی ڈیٹا پر (P1884) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
وزن
استعمال ہاتھ دایاں[13]  ویکی ڈیٹا پر (P552) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب مسیحیت
جماعت ریپبلکن پارٹی (جولا‎ئی 1987–اکتوبر 1999)[14]
امریکا کی آزاد جماعت (اکتوبر 1999–اگست 2001)[14]
ڈیموکریٹک پارٹی (اگست 2001–ستمبر 2009)[14]
ریپبلکن پارٹی (ستمبر 2009–دسمبر 2011)[14]
ریپبلکن پارٹی (اپریل 2012–)[14]  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن فوربز فہرست ارب پتی افراد[15]  ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عارضہ کووڈ-19 (اکتوبر 2020–)[16]  ویکی ڈیٹا پر (P1050) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ ایوانا ٹرمپ (9 اپریل 1977–11 دسمبر 1990)[17]
مارلا میپلز (20 دسمبر 1993–8 جون 1999)[18]
میلانیا ٹرمپ (22 جنوری 2005–)[19]  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر[4]،  ایوانکا ٹرمپ[4]،  اِریک ٹرمپ[4]،  ٹیفانی ٹرمپ[4]،  بارون ٹرمپ[4]  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
والد فریڈ ٹرمپ[7][5]  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ میری این میک لیوڈ[5]  ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
میرین ٹرمپ بیری  ویکی ڈیٹا پر (P3373) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان ڈونلڈ ٹرمپ خاندان  ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ فورڈہاہم (اگست 1964–1966)
وارتھون اسکول (1966–مئی 1968)
نیویارک ملٹری اکیڈمی (1959–1964)
جامعہ پنسلوانیا  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تخصص تعلیم معاشیات  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد بی ایس سی  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ رئیس بیوپار،  سرمایہ کار،  صاحب ریستوران،  سیاست دان،  گیم شو میزبان[20]،  جائیداد سرمایہ کار[21][22]،  ٹی وی پروڈیوسر[23]،  فلم ساز[24]،  مصنف[25][26]،  اداکار[27]،  چیف ایگزیکٹو آفیسر،  سازشی نظریہ ساز[28][29]،  تاجر[30]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی[31]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل جائیداد،  حکومت،  ٹیلی ویژن پروڈیوسر،  سیاست[32]،  تجاریات[32]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کل دولت
کھیل گولف[33]  ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
ٹائم 100  (2021)[34]
اگ نوبل انعام (2020)[35]
ٹائم 100  (2020)[36]
ٹائم 100  (2019)[37]
ٹائم 100  (2018)[38]
ٹائم 100  (2017)[39]
ٹائم سال کی شخصیت  (2016)[40]
ٹائم 100  (2016)
ڈبلیو دبلیو ای ہال آف فیم (2013)
اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم (2007)[41]
 نشان عبد العزیز السعود   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ،  باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ڈونلڈ ٹرمپ 14 جون 1946ء نیویارک کے علاقے کوئنز میں پیدا ہوئے۔ 13 سال کی عمر میں انہیں نیویارک ملٹری اکیڈمی بھیجا گیا جہاں وہ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیاسیات طلبہ کا حصہ بھی بنے۔ ٹرمپ نے 1968ء میں یونیورسٹی آف پینسلوینیا سے معاشیات میں گریجوایشن کی۔ بزنس ٹائیکون فریڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ نے والد کے قرض سے ذاتی کاروبار شروع کیا۔ 1971ء میں خاندانی کمپنی کا کنٹرول حاصل کیا اور اُس کا نام بدل کر ٹرمپ آرگنائزیشن رکھا۔ انہوں نے اپنے ہوٹلوں، کسینو اور تعمیراتی منصوبوں کے ذریعے ملک گیر شہرت حاصل کی۔ 70 سالہ ٹرمپ کے مطابق، ان کے اثاثے 10 بلین ڈالر سے زائد ہیں۔ ٹرمپ کی پہلی دو شادیاں ناکام رہیں۔ سابق ماڈل میلانیا کناوس سے ٹرمپ نے 2005ء میں تیسری شادی کی۔ ٹرمپ شوبز انڈسٹری اور ذرائع ابلاغ سے بھی خاصے متعلق رہے۔ انہوں نے مشہور ٹی وی سیریز دی اپرنٹس کے 14 موسموں کی میزبانی کی اور متعدد کتابیں بھی لکھیں۔

1987ء میں پہلی بار ٹرمپ نے صدارتی انتخاب لڑنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ 2000ء میں انہوں نے ریفارم پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی کوشش کی۔ 2008ء میں ٹرمپ ایک بار پھر اس وقت توجہ کا مرکز بنے جب انہوں نے صدارتی امیدوار باراک اوباما کی جائے پیدائش امریکا کی بجائے کینیا کو قرار دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جون 2015ء میں ریپبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا اور حریفوں کو مات دیتے ہوئے پارٹی کی نامزدگی حاصل کر لی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پے در پے اسکینڈلوں، متنازع اور نفرت انگیز بیانات ٹرمپ کی انتخابی مہم پر پوری طرح چھائے رہے۔[42] 2016ء کے امریکی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیداوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔[43]

حالاتِ زندگی ترميم

متنازع ترین ہونے کے باوجود امریکا کے صدارتی انتخاب جیتنے والے ڈونلڈ ٹرمپ 14 جون 1946ء کو نیویارک میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1968ء میں یونیورسٹی آف پینسلوانیا سے اکنامکس میں گریجویشن کیا۔ ٹرمپ ’جمائکا اسٹیٹس‘ کے امیر ترین مضافات میں پلے بڑھے، وہ ریئل اسٹیٹ کی تعمیر و ترقی سے وابستہ رہے۔ اُن کا انداز حاکمانہ رہا ہے، جو اُنھوں نے اپنے بیٹے کو بھی منتقل کیا ہے۔ اُن کے والد بروکلن اور کوئینز میں تعمیراتی منصوبوں سے منسلک رہے، جب کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے مین ہٹن میں بلند و بالا عمارات کھڑی کیں۔1970ء کی دہائی میں، محکمہٴ انصاف نے ’ٹرمپ آرگنائزیشن‘ پر ’فیئر ہاؤزنگ ایکٹ‘ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا، جس کے ذریعے اقلیت کو اُن کی عمارتیں کرائے پر لینے سے روکا گیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اس مقدمے کا فیصلہ عدالت سے باہر طے کیا۔ بعد میں، ایک اہم قدم کے طور پر، ٹرمپ نے ’گرینڈ سینٹرل اسٹیشن‘ کے ساتھ والا ایک ہوٹل خریدا، جو دیوالیہ قرار دیا جا چکا تھا۔ اُنھوں نے سات کروڑ ڈالر ادھار لیے اور نیو یارک سٹی سے ٹیکس کی مراعات مانگیں اور تعمیر نو کے بعد اُنھوں نے اسے ’گرینڈ ہائٹ ہوٹل‘ کا نام دیا۔1971ء میں انہوں نے اپنے والد فریڈ ٹرمپ کی رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کمپنی کا کنٹرول سنبھالا جس کا نام بعد میں بدل کر دی ٹرمپ آرگنائزیشن رکھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ “دی ٹرمپ آرگنائزیشن ” کے صدر اور چئیرمین ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی دولت کا اندازہ 4ارب ڈالرز تک لگایا گیا ہے۔ دیگر کمپنیوں کے تعمیراتی منصوبوں کی اشتہاری مہم میں اپنا نام بطور فرنچائز استعمال کرنے کا معاوضہ بھی لیتے رہے ہیں۔ ٹرمپ ٹاور بھی ان کی پہچا ن بنا جو بیس کروڑ ڈالر مالیت کے اپارٹمنٹ اور آڑھت کے کاروبار پر مشتمل ایکفلک بوس عمارت ہے، جس کی تعمیر میں گلابی رنگ کا سنگ مرمر استعمال ہوا، جس کی 58 منزلیں ہیں، جب کہ آبشار 18 میٹر بلند ہے۔ نیو جرسی میں ’ایٹلانٹک سٹی‘ میں ’کیسینوز‘ کی تعمیر کی وجہ سے بھی، ٹرمپ کو شہرت ملی۔ پہلے ’ٹرمپ پلازا، پھر ’ٹرمپ کیسل‘ اور پھر، ’تاج محل‘ تعمیر کیا جس پر ایک ارب ڈالر خرچ آئے۔ لیکن، بعد میں دیوالیہ پن کا شکار ہوئے۔ 1990 میں جب جائداد کی مارکیٹ ’کریش‘ ہوئی، تو اُن کی ملکیت 1.7 ارب ڈالر سے گِر کر 50 کروڑ ڈالر رہ گئی۔ قرقی سے بچنے کے لیے، اُنھوں نے رقوم ادھار لیں اور نئے سرمایہ کار تلاش کیے۔ لیکن گھر کے محاذ پر، طلاق کے معاملے سے نہ بچ سکے اور ذرائع ابلاغ میں اُنہیں "دی ڈونالڈ" سے پہچانا جانے لگا۔ اُنھوں نے اپنی پہلی بیوی، اوانا کو طلاق دی، جن سے اُن کے تین بچے ہیں۔ بعد میں اُنھوں نے مارلہ میپلز سے شادی کی اور طلاق دی۔ ٹرمپ نے سنہ 2005 میں اپنی موجودہ بیوی، سلووینا سے تعلق رکھنے والی ماڈل، ملانیا سے شادی کی۔ اُن کے ریئلٹی ٹی وی شو ’دِی اپرنٹس‘ نے ٹرمپ کو ایک اداکار کا درجہ دیا۔ ٹرمپ کی املاک کے منتظم بننے کی خواہش رکھنے والے سخت مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوئے۔ ناکام ہونے والوں کی فائل پر ٹرمپ ’یو آر فائرڈ‘ تحریر کیا کرتے تھے۔ اس شو کی وجہ سے ٹرمپ کو 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمائی ہوئی انہوں نے 1988، 2004 اور 2012 میں صدارتی دوڑ میں حصہ لینے کا عندیہ دیا۔ 2006 اور 2014 میں نیویارک اسٹیٹ کی گورنر شپ کی دوڑ میں بھی کودتے کودتے رہ گئے۔ ٹرمپ ماڈل مینجمنٹ کے تحت 1995سے مس یونیورس اور مس یو ایس اے مقابلے بھی منعقد کروا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین سے متعلق نازیبا گفتگو کی وجہ سے خبروں میں رہے۔ انتخابی مہم میں ٹرمپ اسلام دشمن اور نسل پرست کے روپ میں سامنے آئے۔[44]

حوالہ جات ترميم

  1. https://www.bloomberg.com/politics/graphics/2015-how-trump-invented-trump/
  2. Guardian topic ID: https://www.theguardian.com/us-news/ng-interactive/2015/jun/16/donald-trump-resume
  3. Executive Branch Personnel Public Financial Disclosure Report (OGE Form 278e)
  4. ^ ا ب President Donald J. Trump — اخذ شدہ بتاریخ: 20 جنوری 2017 — سے آرکائیو اصل — شائع شدہ از: 20 جنوری 2017 — اجازت نامہ: دائرہ عام
  5. ^ ا ب پ ت ٹ Certificate of Birth Registration — اخذ شدہ بتاریخ: 26 نومبر 2016 — سے آرکائیو اصل فی 12 مئی 2016
  6. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm0874339 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 اکتوبر 2015
  7. ^ ا ب پ The Jamaica Hospital Certificate of Birth — سے آرکائیو اصل فی 9 اپریل 2011
  8. ^ ا ب http://justice.fultoncountyga.gov/PAJailManager/JailingDetail.aspx?JailingID=1472740
  9. http://www.nytimes.com/aponline/2015/02/05/us/ap-financial-markets-us-open.html
  10. http://www.nytimes.com/aponline/2015/02/12/us/ap-us-baggage-handlers-jfk.html
  11. The First White President — اخذ شدہ بتاریخ: 18 اگست 2023 — ناشر: دی اٹلانٹک — شائع شدہ از: 7 ستمبر 2017
  12. https://web.archive.org/web/20190927031600/https://www.usmagazine.com/celebrity-news/news/did-donald-trump-change-his-hair-color-w464280/ — سے آرکائیو اصل فی 27 ستمبر 2019
  13. Lefties in the White House? — اخذ شدہ بتاریخ: 18 جنوری 2021
  14. Bush says Trump was a Democrat longer than a Republican 'in the last decade' — اخذ شدہ بتاریخ: 16 نومبر 2016 — سے آرکائیو اصل فی 29 نومبر 2016 — شائع شدہ از: 24 اگست 2015
  15. Forbes — اخذ شدہ بتاریخ: 26 مارچ 2022 — مدیر: اسٹیو فوربس — ناشر: فوربس میگزین
  16. https://web.archive.org/web/20201226103810/https://www.smh.com.au/world/north-america/donald-trump-and-wife-melania-test-positive-for-covid-19-20201002-p561cu.html — سے آرکائیو اصل فی 26 دسمبر 2020
  17. https://www.nytimes.com/1990/12/12/nyregion/trumps-get-divorce-next-who-gets-what.html — اقتباس: Ivana married Donald Trump on April 9, 1977.
  18. https://www.nytimes.com/1993/12/21/nyregion/vows-it-s-a-wedding-blitz-for-trump-and-maples.html — اقتباس: Marla Ann Maples, the daughter of Ann Ogletree and Stanley Maples, both of Dalton, Ga., was married last night at the Plaza Hotel to Donald John Trump, a son of Mary and Fred Trump of Jamaica Estates in Queens.
  19. https://www.hollywoodreporter.com/features/trumps-wedding-melania-bill-hill-880088 — اقتباس: on Jan. 22, 2005, it was a different story. Trump married model Melania Knauss
  20. Sugar's Apprentice back in business — اخذ شدہ بتاریخ: 31 مارچ 2023 — شائع شدہ از: 21 فروری 2006
  21. The Trumps: A Family That Spans American Capitalism — اخذ شدہ بتاریخ: 31 مارچ 2023
  22. Buying a Trump Property, or So They Thought — اخذ شدہ بتاریخ: 31 مارچ 2023 — شائع شدہ از: 13 مئی 2011
  23. Bankrupt celebrities — اخذ شدہ بتاریخ: 31 مارچ 2023
  24. Digging Up the Truth in a Heart of Darkness — اخذ شدہ بتاریخ: 31 مارچ 2023 — شائع شدہ از: 31 اگست 2005
  25. Donald Trump Trolls Yankees' Star Derek Jeter, NYC Shuts Down for Few Moments — اخذ شدہ بتاریخ: 31 مارچ 2023
  26. Mavericks Owner Mark Cuban and Donald Trump Scrap on Twitter — اخذ شدہ بتاریخ: 31 مارچ 2023
  27. WWE's 15 Absolute Worst Matches in Company History — اخذ شدہ بتاریخ: 31 مارچ 2023
  28. Affaire Trump-Zelenski : le complotisme comme régime présidentiel — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2023 — شائع شدہ از: 4 اکتوبر 2019
  29. Toutes ces théories du complot propagées par Donald Trump — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2023 — شائع شدہ از: 10 نومبر 2016
  30. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990008619 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 اپریل 2023
  31. https://web.archive.org/web/20201226103758/https://data.bnf.fr/en/12195835/donald_trump/ — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — سے آرکائیو اصل فی 26 دسمبر 2020 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  32. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990008619 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
  33. Trump heads for golf club – again – before defeat by Biden is called — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2023 — سے آرکائیو اصل فی 26 دسمبر 2020 — شائع شدہ از: 7 نومبر 2020
  34. Time — اخذ شدہ بتاریخ: 31 جنوری 2022
  35. https://www.improbable.com/ig-about/winners/
  36. https://time.com/collection/100-most-influential-people-2020/5888315/donald-j-trump-2020/
  37. https://time.com/collection/100-most-influential-people-2019/5567754/donald-trump-3/
  38. https://time.com/collection/most-influential-people-2018/5217621/donald-trump-2/
  39. https://www.today.com/news/time-reveals-100-most-influential-people-2017-check-out-full-t110588
  40. Donald Trump: TIME Person of the Year 2016 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 دسمبر 2016 — سے آرکائیو اصل — ناشر: ٹائم — شائع شدہ از: 7 دسمبر 2016
  41. https://web.archive.org/web/20161125081038/http://www.walkoffame.com/donald-trump — اخذ شدہ بتاریخ: 24 جنوری 2018 — سے آرکائیو اصل فی 25 نومبر 2016
  42. Dunya News: دنیا:-ڈونلڈ ٹرمپ: پیدائش سے وائٹ
  43. Dunya News: دنیا:-ہیلری کلنٹن ہار گئیں ،
  44. "ڈونلڈ ٹرمپ کون ہیں؟ کیا کرتے رہے ہیں؟". Daily Pakistan. 9 نومبر، 2016. 

بیرونی روابط ترميم