"یوسف ہارون" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
م خودکار: خودکار درستی املا ← ذو الفقار
سطر 20:
تقسیم ہند کے بعد وہ سندھ کے وزیر اعلیٰ بنے اور پھر انیس سو پچپن میں وہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور آئی آئی چندریگر کی کابینہ میں انہیں کشمیر کا قلمدان دیا گیا۔
== گورنر ==
جنرل ایوب خان کے ابتدائی دور میں انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی مگر بعد میں ان کے دور کے آخری ایام یعنی بیس مارچ انیس سو انسٹھ میں انہیں مغربی پاکستان کا گورنر بنادیا گیا۔ لیکن انہوں نے یہ فرائض صرف پانچ روز ادا کیے جس کے بعد ملک میں مارشل لاکا نفاذ ہو گیا۔ یوسف ہارون کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے جنرل ایوب خان، ذوالفقارذو الفقار علی بھٹو اور مجیب الرحمان کے درمیان اختلافات دور کرنے کی بھی کوشش کی۔
== ڈان ==
انیس سو پینسٹھ میں جب روزنامہ ’ڈان‘ کے ایڈیٹر الطاف حسین ایوب خان کابینہ میں شامل ہوئے تو یوسف ہارون نے چیف ایڈیٹر کا عہدہ سنبھال لیا۔ انیس سو اکہتر میں یوسف ہارون امریکا کے شہر نیو یارک منتقل ہو گئے۔ اور وہیں انتقال کر گئے۔