"پیدائشی بد نظمی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م شعیب بوٹ کی مدد سے ویکی ڈیٹا میں بین الویکی ربط کی خودکار منتقلی
اضافہ
سطر 1:
'''پیدائشی بد نظمی''' یا '''پیدائشی نقص''' {{دیگر نام|انگریزی=Birth defect}} ایسا نقص ہے جو اکثر بچوں میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ وہ پیدائش سے متاثر ہوتے ہیں ۔ مثال کے طور پر ان کے ہونٹ اور ناک پھٹے ہوئے ہوتے ہیں ۔ایسے کچھ معمولی نقص کے آپریشن کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم کچھ نقص پیچیدہ بھی ہو سکتے ہیں، جیسے کہ جسم کے کچھ اعضا کا نہ ہونا یا ناقابل استعمال ہونا، پیدائش سے کوئی مرض کی کیفیت میں مبتلا ہونا یا پھر دماغ کے کوئی نقص کا شکار ہونا۔ ان میں سے کچھ تو لا علاج ہیں، کچھ کا دیر پا علاج موجود ہے اور کچھ کے لیے دوائیں تو موجود ہیں مگر مکمل شفا یابی تلاش کرنا مشکل ہے۔<ref>[https://urdu.siasat.com/news/%D9%BE%DB%8C%D8%AF%D8%A7%D8%A6%D8%B4%DB%8C-%D9%86%D9%82%D8%B5-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AD%D8%A7%D8%AF%D8%AB%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%AA%D8%A7%D8%AB%D8%B1%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C-849592/ پیدائشی نقص اور حادثات کے متاثرین کے لیے مفت آپریشنس]</ref>
 
== حقیقی عیب اور ظاہری عیب ==
حقیقی عیب یا نقص کی صورت یہ ہے کہ کوئی شخص کسی عضو سے محروم ہو، یا اس کا استعمال نہ کر سکتا ہو، یا استعمال میں دشواری ہو۔ امراض بھی اسی حقیقی عیب کے زمرے میں آتے ہیں۔ تاہم ظاہری بناوٹ میں عیب ہونا بھی لوگوں کو تکلیف پہنچاتا ہے اور لوگ انہیں بھی دور کرنے کی تدابیر سوچتے رہتے ہیں۔
 
عام طور پر حمل کے پہلے تین مہینوں کے دوران [[ہونٹ]] اور [[تالو]] بنتے ہیں۔ اگر یہ اعضاء صحیح نہیں جڑ پاتے تو دو حصوں کے درمیان ایک خلء رہ جاتی ہے جس کو کلیفٹ کہتے ہیں۔ کلیفٹ اپنی اقسام اور شدّت کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ ہونٹ اور تالو کا کلیفٹ پیدائشی نقص کی عام اقسام ہیں جوکہ ایک ہزار بچوں میں سے ایک بچے میں ہوتے ہیں۔ زیادہ تر بچے جن کے تالو یا ہونٹ کٹے ہوئے ہوتے ہیں وہ صحت مند ہوتے ہیں اور ان میں کوئی اور پیدائشی نقص نہیں ہوتا۔ لیکن چند بچوں کو کلیفٹ کے ساتھ اور بھی [[طب|طبی مسائل]] ہو سکتے ہیں۔<ref>[https://www.aboutkidshealth.ca/article?contentid=380&language=Urdu کلیفٹ لپ اور کلیفٹ پیلٹ]</ref>
 
== مزید دیکھیے ==