"چینی ادبیات عالیہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
خودکار: اندراج حوالہ جات؛ تزئینی تبدیلیاں
م خودکار: ویکائی > چنگ خاندان، چینی زبان
سطر 1:
'''چینی ادبیات عالیہ''' ({{zh|t={{linktext|中國|古典|典籍}}|s={{linktext|中国|古典|典籍}}|p=Zhōngguó gǔdiǎn diǎnjí}}) سے مراد [[چینی زبان]] کی وہ کتابیں ہیں جو سنہ 221 ق م میں [[چن خاندان]] کے شاہی اتحاد سے قبل رشتہ تحریر سے منسلک ہوئیں۔ ان میں بطور خاص نو کنفیوشسی روایت کی حامل "[[چار کتابیں اور پانچ کلاسیک]]" قابل ذکر ہے۔ خود یہ کتاب بھی "[[تیرہ کلاسیک]]" کی تلخیص ہے۔ ماقبل چن عہد کی یہ تمام کتابیں کلاسیکی چینی زبان میں لکھی گئی تھیں اور ان کے تینوں مجموعوں کو بالجملہ "ادبیات عالیہ" سے موسوم کیا جاتا ہے۔<ref>{{cite book|title=Anthology of World Scriptures|author=Voorst, Robert E. Van|publisher=Cengage Learning|year=2007|isbn=0-495-50387-8|page=140}}</ref>
 
نیز ادبیات عالیہ کے تحت ان کتابوں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے جو چین کی مقامی بولیوں اور لہجوں یا کلاسیکی چینی میں ضبط کی گئیں یا آخری شاہی [[چنگ خاندان]] کے سقوط (1912ء) تک رائج رہیں۔ ادبیات عالیہ کے تین مجموعے ہیں جو شی، زی اور جی کہلاتے ہیں۔ شی (史) مجموعہ کے تحت تاریخی نوعیت کی کتابیں آتی ہیں، جبکہ زی (子) میں فلسفیانہ کتابوں، نیز زراعت، طب، ریاضیات، فلکیات، الہیات، تنقید فنون اور دیگر متفرق تحریروں کو رکھا گیا ہے اور جی (集) مجموعہ میں ادبی کاوشیں شامل ہیں۔
 
منگ اور چنگ خاندانوں کے وقت میں ان [[کنفیوشس مت|کنفیوشسی فضلا]] کے لیے چار کتابوں اور پانچ کلاسیک کی تعلیم لازمی تھی جو شاہی امتحان دے کر سرکاری عہدیدار بننا چاہتے تھے۔ اس عہد کی کوئی بھی سیاسی گفتگو یا مباحثہ اس کے حوالوں سے خالی نہیں ہے۔ حتی کہ انہیں حفظ کیے بغیر کوئی شخص سرکاری فاضل (اور کبھی کبھی فوجی افسر) نہیں بن سکتا تھا۔ عموماً چینی بچے سب سے پہلے [[چینی رسم الخط]] سیکھتے اور اس کے بعد کلاسیکی کتابوں کو حفظ کرتے۔
سطر 41:
[[زمرہ:چینی فلسفہ]]
[[زمرہ:کنفیوشسی متون]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]