"اسحاق کوسج" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
 
م خودکار: خودکار درستی املا ← اور؛ تزئینی تبدیلیاں
سطر 2:
 
== شیوخ ==
سفیاان بن عیینہ، وكيع بن جراح، نضر بن شميل، یحییٰ بن سعيد قطان، معاذ بن هشام، ابو اسامہ، عبد الرحمن بن مہدی، عبد اللہ بن نمير، محمد بن بكر برساني، عبد الرزاق، محمد بن يوسف فريابي، عفان،عفان اور دوسرے محدثین سے استفادہ کیا۔
 
== حالات زندگی ==
ابو عبد اللہ حاکم فرماتے ہیں: «ابو یعقوب کوسج مرو میں پیدا ہوئے، نیساپور میں پروان چڑھے،چڑھے اور وہیں وفات پائی، وہ اصحاب حدیث کے زاہد،زاہد اور کتاب و سنت پر مظبوطی سے عمل کرنے والے علما میں سے تھے، سب سے زیاد رجوع و اعتماد صحیحین پر تھا، امام احمد بن حنبل کے خصوصاََ ان مسائل پر پورا ادراک تھا جن پر اہل بدعت مذاق اڑایا کرتے تھے»۔
مسلم بن حجاج کہتے ہیں: «وہ (اسحاق کوسج) ثقہ اور مامون شخص تھے»۔ امام نسائی فرماتے ہیں: «ثقہ تھے»۔ علامہ ذہبی فرماتے ہیں: «بسا اوقات امام بخاری ان (اسحاق کوسج) سے روایت کرتے تو صرف فرماتے اسحاق نام لیتے، نسب کا ذکر نہ کرتے، جس سے ابن راہویہ کا بھی اشتباہ ہوتا، ہمارے پاس بہت سے قرائن ہیں جس سے کسی ایک مراد کو ترجیح دی جائے، لیکن کوئی حرج کی بات نہیں ہے، چونکہ اسحاق کوسج اور اسحاق بن راہویہ دونوں حجت ہیں»۔
 
== وفات ==
 
حسین بن محمد قبانی فرماتے ہیں کہ: "اسحاق بن منصور بن بہرام ابو یعقوب کوسج کی وفات جمعرات کے روز نیساپور میں ہوئی،ہوئی اور وہیں جمعہ کے روز 20 جمادی الاولی سنہ 251 ہجری میں تدفین ہوئی۔