اسحاق کوسج
ابو یعقوب اسحاق بن منصور بن بہرام مروزی کوسج نسبت سے مشہور ہوئے، حنبلی فقیہ تھے، حدیث کے مشہور راوی ہیں، سنہ 170 ہجری کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔
اسحاق کوسج | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 786ء |
وفات | 7 جون 865ء (78–79 سال) نیشاپور |
مدفن | نیشاپور |
شہریت | دولت عباسیہ |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل سنت |
فقہی مسلک | حنبلی |
عملی زندگی | |
پیشہ | محدث |
درستی - ترمیم |
شیوخ
ترمیمسفیان بن عیینہ، وکیع بن جراح، نضر بن شمیل، یحییٰ بن سعید قطان، معاذ بن ہشام، ابو اسامہ، عبد الرحمن بن مہدی، عبد اللہ بن نمیر، محمد بن بکر برسانی، عبد الرزاق، محمد بن یوسف فریابی، عفان اور دوسرے محدثین سے استفادہ کیا۔
حالات زندگی
ترمیمابو عبد اللہ حاکم فرماتے ہیں: «ابو یعقوب کوسج مرو میں پیدا ہوئے، نیساپور میں پروان چڑھے اور وہیں وفات پائی، وہ اصحاب حدیث کے زاہد اور کتاب و سنت پر مضبوطی سے عمل کرنے والے علما میں سے تھے، سب سے زیاد رجوع و اعتماد صحیحین پر تھا، امام احمد بن حنبل کے خصوصاََ ان مسائل پر پورا ادراک تھا جن پر اہل بدعت مذاق اڑایا کرتے تھے»۔ مسلم بن حجاج کہتے ہیں: «وہ (اسحاق کوسج) ثقہ اور مامون شخص تھے»۔ امام نسائی فرماتے ہیں: «ثقہ تھے»۔ علامہ ذہبی فرماتے ہیں: «بسا اوقات امام بخاری ان (اسحاق کوسج) سے روایت کرتے تو صرف فرماتے اسحاق نام لیتے، نسب کا ذکر نہ کرتے، جس سے ابن راہویہ کا بھی اشتباہ ہوتا، ہمارے پاس بہت سے قرائن ہیں جس سے کسی ایک مراد کو ترجیح دی جائے، لیکن کوئی حرج کی بات نہیں ہے، چونکہ اسحاق کوسج اور اسحاق بن راہویہ دونوں حجت ہیں»۔[1]
وفات
ترمیمحسین بن محمد قبانی فرماتے ہیں کہ: "اسحاق بن منصور بن بہرام ابو یعقوب کوسج کی وفات جمعرات کے روز نیشاپور میں ہوئی اور وہیں جمعہ کے روز 10 جمادی الاولی سنہ 251 ہجری میں تدفین ہوئی۔"[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "سير أعلام النبلاء الطبقة الثالثة عشر الكوسج المكتبة الإسلامية."۔ 2017-07-19 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-06-27
{{حوالہ ویب}}
:|title=
میں 37 کی جگہ horizontal tab character (معاونت) - ↑ إسحاق الكوسجالمكتبة الشاملة. آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shamela.ws (Error: unknown archive URL)