'''فرید الدین عطار'''، [[1145ء]] یا [[1146ء]] میں [[ایران]] کے شہر [[نیشاپور|نیشابور]] میں پیدا ہوئے اور [[1221ء]] میں وفات پائی۔ آپ کا اصل نام ابوحمید ابن ابوبکر ابراہیم تھا مگر وہ اپنے قلمی نام فرید الدین اور '''شیخ فرید الدین عطار''' سے زیادہ مشہور ہیں۔ عطار کا لفظی مطلب “ادویات کے ماہر“ کا ہے جو آپ کا پیشہ تھا۔ اس کے علاوہ آپ [[فارسی|فارسی نژاد]] [[مسلمان]] [[شاعر]]، [[تصوف|صوفی]] اور ماہر علوم باطنی تھے۔ آپ کا علمی خاصہ اور اثر آج بھی [[فارسی شاعری]] اور صوفیانہ رنگ میں نمایاں ہے۔