"راجہ بھوج بین الاقوامی ہوائی اڈہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مواد
(ٹیگ: ترمیم از موبائل ترمیم از موبائل ایپ آئی فون ایپ ترمیم)
مواد
(ٹیگ: ترمیم از موبائل ترمیم از موبائل ایپ آئی فون ایپ ترمیم)
سطر 1:
راجا بھوج ہوائی اڈا (ہندی: राजा भोज विमानक्षेत्र، انگریزی:Raja Bhoj Airport) [[بھارت]] کی ریاست [[مدھیہ پردیش]] کے صدر مقام [[بھوپال]] شہر کا ہوائی اڈا ہے۔ راجا بھوج ہوائی اڈا بھوپال شہر سے پندرہ کلو میٹر (9.3 میل) دور جنوب مغرب کی جانب قومی شاہراہ 12 کے ساتھ گاندھی نگر کے علاقے میں واقع ہے۔ راجا بھوج ہوائی اڈا [[اندور|اِندور]] میں واقع دیوی اہیلیا بائی ہوجکر ہوائی اڈے کے بعد ریاست مدھیہ پردیش کا دوسرا مصروف ترین ہوائی اڈا ہے۔ اس ہوائی اڈے کو دسویں صدی عیسوی میں گزرے پر مار شاہی خاندان کے ایک بادشاہ راجا بھوج کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ راجا بھوج ہوائی اڈا سطح سمندر سے 524 فٹ بلندی پر واقع ہے۔
== توسیع و ترقی ==
رن وے کی پٹی کو 2,744 میٹر یعنی 9,003 فٹ تک طویل کیا گیا تاکہ بڑے طیارے بھی بھوپال میں اتر سکیں۔سکیں۔سب سے پہلی طویل اور براہ راست بین الاقوامی پرواز جس نے اس طیران گاہ سے اڑان بھری وہ سعودیہ ایئرلائن کی چارٹر پرواز تھی جو 23 اکتوبر 2010 کو حج کے لیے عازمین حج کو لیکر سعودی عرب کے شہر جدہ روانہ ہوئی تھی۔