"شاہ عبد القادر دہلوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''شاہ عبد القادر دہلوی''' علوم الہیہ میں ممتاز علما میں سے تھے۔
== ولادت ==
شاہ عبد القادرکی ولادت [[1166ھ]]،مطابق [[1753ء]] کو [[دہلی]] [[ہندوستان]] میں ہوئی آپ شاہ ولی اللہ دہلوی کے تیسرے صاحبزادے تھے۔
== خاندان ==
ان کے والد [[شاہ ولی اللہ دہلوی]] کی وفات ان کے بچپن میں ہی ہو گئی تو اپنے برادر اکبر [[شاہ عبد العزیز محدث دہلوی|شاہ عبد العزیز دہلوی]] سے تحصیل علم کیا۔
سطر 8:
== علم طریقت ==
شاہ عبد القادر نے[[شاہ عبد العدل دہلوی]] سے طریقت کی تعلیم پائی۔ درس و افادہ میں مشغول اور دہلی کی اکبر آبادی مسجد میں مقیم رہتے تھے۔ ان سے [[عبد الحی بڈھانوی|عبد الحي بڈھانوی]]، [[شاہ اسماعیل دہلوی]]، [[فضل حق خیر آبادی]]، [[محمد اسحاق دہلوی|شاہ اسحاق دہلوی]] اور بہت سے لوگوں نے استفادہ کیا۔
== سیرت وخصائص ==
عالم ،عامل،فقیہ فاضل، زاہد،عابد خصوصاً فقہ و تفسیر میں یگانۂروزگار،صاحبِ ورع واتقاء صادق الفراست تھے،تمام علوم آپ نے بھائی شاہ عبد العزیز سے حاصل کیے،تمام عمر تدریس و تنشیر علوم میں رہ کر خاص و عوام کو اپنے چشمۂ فیض سے سیراب کیا اور اپنے والد ماجد کی تعلیمات کوپھیلایا۔ہمہ وقت درس و افادہ میں مشغول اور دہلی کی اکبر آبادی مسجد میں مقیم رہتے تھے۔
== اولاد ==
شاہ عبد القادر کی صرف ایک بیٹی پیدا ہوئی اور اس کی شادی شاہ صاحب نے اپنے بھتیجے مولوی مصطفیٰ سے کی جس سے ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کی شادی شاہ اسمعیل شہید سے ہوئی۔