"ڈل جھیل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
وادی [[کشمیر]] کی ایک جھیل۔ [[سری نگر]] کا شہر اسی کے کنارے آباد ہے۔ دنیا کی چند ممتاز سیرگاہوں میں شمار ہوتی ہے۔ چونکہ [[دریائے جہلم]] اس کے بیچ سے ہو کر نکلتا ہے اس لیے اس کا پانی شریں ہے۔
 
کشمیر میں ہاوس بوٹ نا صرف اس خوبصورت جھیل ڈل کا زیور ہیں بلکہ یہ کشمیر کی دستکاری کا بھی نمونہ ہیں۔ دیودار کی لکڑی سے بنا ہاوس بوٹ ایک چھوٹے بحری جہاز کی طرح ہوتا ہے جس میں ہوٹل کی طرح کمرے، اور اوپر ایک دالان ہوتا ہے۔ لکڑی پر خوبصورت اور دلکش نقاشی کی جاتی ہے اور سیاح [[ہاؤس بوٹ]] میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
 
1880ء کی دہائی میں [[نارائن داس]] نامی ایک کشمیری تاجر کی دکان آگ سے تباہ ہوگئی تو ااس نے جھیل ڈل میں کشتی کو دکان کی شکل دے دی، جس میں وہ رہنے بھی لگے۔بعد میں جب اس وقت کے [[ڈوگرہ]] [[مہاراجہ]] نے غیرکشمیریوں کے وادی میں زمین یا مکان خریدنے پر پابندی عائد کردی تو انگریزوں کو مشکلات پیش آئیں۔[[نارائن داس]] نے اپنی کشتی ایک انگریز کو فروخت کر دی۔ اس طرح [[کشمیر]] کا پہلا ہاؤس بوٹ وجود میں آیا جس کا نام '[[کشمیر پرنسیس]] ' رکھا گیا۔ نارائن داس کو جب لگا کہ یہ منافع بخش کام ہے تو اس نے ہاو¿س بوٹ بنوانے شروع کیے اور انگریز انہیں خریدتے گئے کیونکہ مہاراجہ کے قانون کا اطلاق پانی پر نہیں ہو سکتا تھا۔ نارائن داس کشمیر میں '[[ناﺅ نارائن]] ' کے نام سے مشہور ہو گئے۔ایک صدی سے زیادہ عرصے سے ہاؤس بوٹ عالمی شہرت یافتہ ڈل جھیل کے حسن اور دلکشی کی علامت بنے ہوئے ہیں
 
== بیرونی روابط ==