"آفاق بیگم" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: درستی املا ← جو، ہو سکی، دیے؛ تزئینی تبدیلیاں
سطر 1:
{{خانہ معلومات شخصیت}}
'''آفاق بیگم''' (وفات: [[1528ء]]) [[ہرات]] میں [[تیموری سلطنت]] کے حکمران [[سلطان حسین مرزا بایقرا]] کی زوجہ، [[تیموری سلطنت]] کی ملکہ اور سلطان [[ابو سعید میرزا]] کی بیٹی تھیں۔
== سوانح ==
[[فائل:Behhzad 001.jpg|220px|تصغیر|[[سلطان حسین مرزا بایقرا]]، آفاق بیگم کے شوہر]]
آفاق بیگم کے متعلق ابتدائی معلومات یا تفصیلات دستیاب نہیں ہوسکیں اور نہ ہی اُن کے سال پیدائش کے متعلق کوئی شواہد موجود ہیں۔ آفاق بیگم نہایت باسلیقہ، دانشمند اور باشعور خاتون تھیں۔ وہ [[ماوراء النہر]] کے تیموری سلطان [[ابوسعید مرزا]] کی بیٹی تھیں۔
=== ازدواج ===
آفاق بیگم [[سلطان حسین مرزا بایقرا]] کی پہلی بیوی تھیں جو [[ہرات]] میں [[تیموری سلطنت]] کی ایک شاخ کا حکمران تھا۔ ایک عرصے تک جب آفاق بیگم سے کوئی اولاد نہ ہوسکیہو سکی تو آفاق بیگم نے اپنی ایک منہ بولی بہن سے [[سلطان حسین مرزا بایقرا]] کی شادی کروا دی جس سے [[سلطان حسین مرزا بایقرا]] کے نو لڑکے لڑکیاں پیدا ہوئیں۔ اِن سب کو آفاق بیگم نے اپنے سایہ عاطفت میں لے لیا اور اِن سب کی ایسی عمدہ تربیت کہ نہ حقیقی ماں سے ممکن تھی اور نہ کسی اور سے۔ سب اہل خاندان اور دوسرے لوگوں نے بیگم کی اِس کاوش و اِیثار کی تعریف و تحسین کی اور اِس سے آفاق بیگم کا بلند مرتبہ تیموری سلطنت میں بڑھتا چلا گیا۔<ref>طالب ہاشمی: دنیائے اسلام کی چار سو باکمال خواتین، صفحہ 343۔</ref>
=== [[ظہیر الدین محمد بابر]] اور آفاق بیگم ===
آفاق بیگم سلطان [[ابو سعید میرزا]] کی بیٹی تھیں جو کہ [[ظہیر الدین محمد بابر]] کا دادا تھا اور آفاق بیگم کے بھائی [[عمر شیخ مرزا]] والیٔ فرغانہ تھے۔ اِس رشتے داری میں آفاق بیگم [[ظہیر الدین محمد بابر]] کی پھوپھی تھیں۔ دونوں کے مابین بہترین قرابت داری قائم رہی۔ خود [[ظہیر الدین محمد بابر]] نے [[تزک بابری]] میں ایسی چند ملاقاتوں کا ذِکر بھی کیا ہے۔ ایک بار آفاق بیگم ملاقات کو آئیں تو [[ظہیر الدین محمد بابر|بابر بادشاہ]] نے اُن کے سامنے دِیدۂ و دِل فرشِ راہ کردئیےکردیے اور حد سے بڑھ کر تواضع کی۔ [[ظہیر الدین محمد بابر|بابر بادشاہ]] اکثر آفاق بیگم کی تعریف کیا کرتا تھا۔ ایک بار اُس نے کہا کہ: ’’آفاق بیگم بڑی وفادار اور مہربان خاتون ہے، جب اُس کا شوہر بیمار ہوا تو اُس نے حرم شاہی کی تمام بیگمات سے بڑھ کر اُس کی خدمت کی اور خبر گیری کرتی رہی۔<ref>طالب ہاشمی: دنیائے اسلام کی چار سو باکمال خواتین، صفحہ 344۔</ref>
 
== وفات ==
[[4 مئی]] [[1506ء]] کو [[سلطان حسین مرزا بایقرا]] نے [[ہرات]] میں وفات پائی اور آفاق بیگم اپنے شوہر کے اِنتقال کے بعد 26 سال تک زندہ رہیں اور اِس تمام مدت میں وہ [[ہرات]] میں زندگی بسر کرتی رہیں۔ [[934ھ]] مطابق [[1528ء]] کو [[ہرات]] میں وفات پائی۔ [[ظہیر الدین محمد بابر|بابر بادشاہ]] کو آفاق بیگم کی وفات کی خبر تب ملی جب وہ چندیری کے محاصرے میں مصروف تھا۔<ref>طالب ہاشمی: دنیائے اسلام کی چار سو باکمال خواتین، صفحہ 344۔</ref>
==حوالہ جات==
[[زمرہ:ہرات کی شخصیات]]
[[زمرہ:تیموری بادشاہ]]