"سید عبد الرحیم" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 07:41، 21 اگست 2020ء

عبدالرحیم (17 اگست 1909۔ 11 جون 1963) ہندوستانی فٹ بال کوچ , سابق کھلاڑی اور 1950 سے ان کی وفات 1963 تک ہندوستانی قومی ٹیم کے منیجر تھے۔ انہیں جدید ہندوستانی فٹ بال کا معمار سمجھا جاتا ہے۔ [[1][2]] [2] بنیادی طور پر پیشہ سے ایک استاد ، وہ ایک اچھے (موٹیویٹر) محرک تھے اور کوچ کی حیثیت سے ان کے دور کو ہندوستان میں فٹ بال کا "سنہری دور" سمجھا جاتا ہے۔ ان کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے 1956 کے میلبورن اولمپک فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی جس سے ہندوستان اس مقام کو حاصل کرنے والا پہلا ایشین ملک بنا۔ [3][4]

رحیم 17 اگست 1909 کو ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ ان کا کیریئر 1943 میں حیدرآباد سٹی پولیس کے کوچ اور سکریٹری کی حیثیت سے شروع ہوا جو ان کی وفات 1963 تک جاری رہا۔ [5] [6] بعد میں وہ قومی ٹیم سے وابستہ ہوگئے۔ رحیم کے دور میں ہندوستانی فٹ بال ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کی۔ 1951 اور 1962 میں ایشین گیمز جیتنے کے علاوہ ، ہندوستان 1956 کے میلبورن اولمپکس کے سیمی فائنل میں بھی پہنچا جو اب بھی فٹ بال میں ہندوستان کی سب سے بڑی کامیابی سمجھا جاتا ہے۔ [7] انہوں نے اپنے بیٹے سید شاہد حکیم کو 1960 کے سمر اولمپکس ٹورنامنٹ کے لئے منتخب کیا۔ [8]

رحیم کی آخری کامیابی 1962 میں جکارتہ ایشین گیمز میں ہوئی تھی جہاں ہندوستان نے سونے کا تمغہ جیتتے ہوئے فائنل میں جنوبی کوریا کو ایک لاکھ کے ہجوم کے سامنے شکست دی تھی۔

وفات سید عبدالرحیم کینسر کی وجہ سے 11 جون 1963 میں دنیا سے رخصت ہوئے۔

جب ہندوستانی نیشنل کوچ البرٹو فیرنانڈو ورکشاپ کے لیے 1964 میں برازیل گئے تو انہوں نے کہا: میں نے 1956 میں رحیم سے جو کچھ سیکھا تھا وہ اب برازیل میں پڑھایا جارہا ہے۔ بے شک ، وہ فٹ بال کا بہت بڑا جانکار تھا۔ [9] سید عبد الرحیم پر میدان نامی بائیوپک 13 اگست 2021 کو اجے دیوگن کے ساتھ مرکزی کردار میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔

  1. Jaydeep Basu (17 August 2009)۔ "Forgotten on birth centenary- Legendary coach rahim"۔ Calcutta, India: telegraphindia.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2012 
  2. "India's football heroes of Rome Olympics felicitated"۔ in.news.yahoo.com۔ 13 April 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2012 
  3. "Legends Of Indian Football"۔ goal.com۔ 10 July 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اپریل 2012 
  4. "1956 Olympics team members to return monetary grant"۔ Chennai, India: hindu.com۔ 5 August 2009۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اپریل 2012