"ایموجی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
تخلیق بذریعہ ویکی معاون
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 17:08، 12 جنوری 2021ء

ایموجی (انگریزی: Emoji) آن لائن بات چیت، ای میل اور دیگر آن لائن پیامات کے تبادلوں میں کثیر الاستعمال ہے۔ یہ در حقیقت اپنی بات مختصر انداز میں آسان تصویری شکل میں بیان کرنے کی کوشش ہے۔ اس کے لیے عمومًا کسی انسانی تصویر کے بجائے کچھ جذبات یا کیفیات علامتی طرز پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ 😃، 🧘🏻‍♂️، 🌍، 🍞، 🚗، 📞، 🎉، ♥️ اور 🏁 ان ہی علامتی رموز کی مثالیں۔ ان میں سے ہر ایک ایک معنے رکھتا ہے۔ مثلًا 😃 مسکراہٹ کا اشارہ کرتا ہے۔ 🚗 کار کا اشارہ ہے۔ ♥️ دل یا محبت کی علامت ہے۔

نوٹو منصوبے کی جانب سے تخلیق کردہ ایموجی کا نمونہ


یہ مسکراتے، اُداس یا دیگر حرکات، جذبات یا عام استعمال کی چیزوں کی علامتیں عام جانداروں والی تصاویر سے کافی مختلف ہیں۔[1] ان سے پیامات، جذبات اور ممکن اشیا کا اشارہ کافی آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔


مزید دیکھیے

حوالہ جات