"ششماہی سنگر مال" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: '''ششماہی سنگر مال'''،پاکستان کے شہر لاہور میں واقع برصغیر پاک و ھند کی قدیم ترین اور مسل...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 15:19، 2 ستمبر 2011ء

ششماہی سنگر مال،پاکستان کے شہر لاہور میں واقع برصغیر پاک و ھند کی قدیم ترین اور مسلمانوں کے اکثریتی علاقوں میں قائم ہونے والی پہلی یونیورسٹی جامعۂ پنجاب،لاہورکے شعبہ کشمیریات کا تحقیقی مجلہ ہے جو1995ءسے شائع ہو رہا ہے۔ سنگر مال دو الفاظ کا مرکب ہے۔ سنگر فارسی لفظ سنگ سے مشتق ہے اور اس سے مراد سنگلاخ چٹانیں ہیں لیکن کشمیری زبان میں سنگر سے مرادپہاڑی سنگلاخ سربفلک چوٹیاں جن پر سارا سال برف جمی رہتی ہے۔ جبکہمال سنسکرت لفظ مالا سے مشتق ہے جس سے مراد تسلسل یا گلے کا ہار ہے ۔ اسطرح سنگر مال سے مراد سربفلک پہاڑی چوٹیوں کا تسلسل بنتا ہے جن پر سارا سال برف جمی رہتی ہے اور جنہوں نے وادی کشمیر کو اپنے حصار میں لیا ہوا ہے۔ ششماہی سنگر مال کشمیری زبان و ادبیات اور تاریخ کی ترویج و اشاعت کے سلسلہ میں شعبہ کشمیریات،کلیہ علوم شرقیہ، جامعۂ پنجاب،لاہور سے شائع کیا جاتا ہے جس میں کشمیر سے متعلق دیگر معلوماتی مضامین کے علاوہ مختلف تحقیقی وتنقیدی مقالات شائع کئے جاتے ہیں۔

مجلس ادارت

ششماہی سنگر مال کے موجودہ مدیر ڈاکٹر محمد اشرف قریشی ہیں جو شعبہ کشمیریات،کلیہ علو م شرقیہ، جامعہ پنجاب،لاہور کے صدر نشین بھی ہیں۔ اس مجلہ کی معاون مدیرہ ڈاکٹر نصرت نثار ہیں۔ جبکہ دیگر ادارتی اراکین میں ڈاکٹر سید محمد یوسف بخاری (سابق صدر نشین شعبہ کشمیریات، جامعہ پنجاب،لاہور)، سید علی رضا، زاہد عزیز، سردار اصغر اقبال، پروفیسر شفیق کشمیری (کشمیر یونیورسٹی،سرینگر)، پروفیسر شفیع (ٹاک کشمیر یونیورسٹی،سرینگر) اور محمد آزاد مظفر خان شامل ہیں۔


بیرونی روابط

پاکستان کے تعلیمی ادارے