"قلعہ فتح گڑھ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«{{خانہ معلومات تاریخی مقام | name = قلعہ فتح گڑھ یہ قلعہ امروکا ریلوے اسٹیشن سے...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 11:57، 3 مئی 2021ء

قلعہ فتح گڑھ 1799ء میں نواب محمد بہاول خان دوم نے گوادینا کے مقام پر ایک قلعہ تعمیر کرایا۔ یہ مقام موجودہ بہاول نگر میں امروکا ریلوے اسٹیشن سے6 میل شمال مغرب میں واقع تھا۔ اس قلعہ کا نام فتح گڑھ رکھا گیا۔ یہ قلعہ باہر سے پختہ تھا مگر اندر سے دیواریں کچی تھیں۔ قلعہ کے اندر ایک گہرا کنواں اور باہر دو پکے کنویں بنے ہوئے تھے، جو بارش کے پانی سے بھرتے تھے۔ اٹھارویں صدی کے آخری دنوں تک یہاں فوج رہا کرتی تھی۔ اس کا نگہبان ہمیشہ داؤدپوترا ہوتا تھا۔ اب یہ قلعہ نابود ہوچکا ہے۔ اس کی ایک چھوٹی سی بستی ہے، جہاں عربانی ذات کے لوگ رہتے ہیں۔ ۔[1]

  1. https://roshnai.com/چولستان-کے-مشہور-قلعے/
قلعہ فتح گڑھ is located in پنجاب، پاکستان
قلعہ فتح گڑھ
امروکہضلع بہاولنگر, پنجاب, پاکستان میں وقوع میں کا مقام
قلعہ فتح گڑھ is located in پاکستان
قلعہ فتح گڑھ
قلعہ فتح گڑھ (پاکستان)
قسمقلعہ
متناسقات30°15′15″N 73°48′09″E / 30.2542560°N 73.8023969°E / 30.2542560; 73.8023969
تعمیرآٹھارویں صدی عیسوی