"معقل بن یسار" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مضمون میں اضافہ کیا ہے
اضافہ کیا ہے
سطر 15:
ان سے چونتیس حدیثیں مروی ہیں ان میں ایک متفق علیہ ہے اورایک میں امام بخاری دو میں امام مسلم منفرد ہیں <ref>(تہذیب الکمال:۳۸۳)</ref> ان کے رواۃ کا دائرہ خاصہ وسیع ہے،عمران بن حصین،معاویہ ابن قرہ ،علقمہ بن عبداللہ، حکم بن اعرج، عمرو بن لیمون، حسن بصری، نافع بن ابی نافع، ابی الملیح ،مسلم بن مخراق، عیاض اورابو خالد وغیرہ نے ان سے روایتیں کی ہیں۔
<ref>(تہذیب التہذیب :۱۰/۲۳۵)</ref>
== غیرت وحمیت ==
معقل نہایت غیور اورباحمیت آدمی تھے،شادی اورطلاق عربوں میں معمولی بات تھی مگر ان کی غیرت طلاق کو پسند نہ کرتی تھی اور وہ نہایت مکروہ سمجھتے تھے، انہوں نے ایک شخص کے ساتھ اپنی بہن کی شادی کی اس نے چند دنوں کے بعد طلاق دیدی اورعدت گذرنے کے بعد پھر نکاح کا پیام دیا، معقل نے کہا میں نے تمہارے ساتھ شادی کرکے تمہاری عزت افزائی کی تھی،تم نے طلاق دیدی، اب کبھی تمہارے ساتھ شادی نہ کروں گا ان کے انکار پر یہ حکم نازل ہوا۔
وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ
<ref>(القرۃ:۲۳۲)</ref>
ترجمہ:جب تم عورتوں کو طلاق دو اوروہ اپنی عدت پوری کرچکیں تو ان کو نہ روکو
اس حکم ربانی کے سامنے غیرت مندی اورخوداری کے تمام جذبات سرد پڑگئے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا یا رسول اللہ،مجھے کوئی عذر نہیں اور دوبارہ اس شخص کے ساتھ بہن کی شادی کردی۔
<ref>(بخاری کتاب النکاح ارباب من قال النکاح الابولی)</ref>
 
== حوالہ جات ==