"زبیر ابن عوام" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ کیا ہے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 215:
 
== آل واولاد سے محبت ==
<big>حضرت زبیرؓ کو بیوی بچوں سے نہایت محبت تھی،خصوصاً حضرت عبداللہ ؓ اوران کے بچوں کو بہت مانتے تھے،چنانچہ اپنے مال میں سے ایک ثلث کی خاص ان کے بچوں کے لیے وصیت کی تھی،لڑکوں کی تربیت کو بھی خاص طورپر ملحوظ رکھتے تھے، جنگ یرموک میں شریک ہوئے تو اپنے صاحبزادہ عبداللہ بن زبیر ؓ کو بھی ساتھ لے گئے،اس وقت ان کی عمر صرف دس سال کی تھی، لیکن حضرت زبیر ؓ نے ان کو گھوڑے پر سوار کرکے ایک آدمی کے سپرد کردیا کہ جنگ کے ہولناک مناظر دکھا کر جرات و بہادری کا سبق دے۔</big>
</big>
 
== غذا ولباس ==
<big>دولت وثروت کے باوجود طرز معاشرت نہایت سادہ تھا،غذا بھی پرتکلف نہ تھی ،لباس عموماً معمولی اورسادہ زیب بدن فرماتے ،البتہ جنگ میں ریشمی کپڑے استعمال کرتے تھے؛ کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے خاص طور پران کو اجازت دی تھی،آلاتِ حرب کا نہایت شوق تھا اوراس میں تکلف جائز سمجھتے تھے،چنانچہ ان کی تلوار کا قبضہ نقرئی تھا۔</big>
 
== حلیہ ==
<big>بدن چھریرا،قدربلندوبالا،خصوصا ًپاؤں اس قدر لمبے کہ گھوڑے پر چڑہتے تو پاؤں زمین سے چھوجاتا،رنگ گندم گوں اورسرپرکندھوں تک بالوں کی لٹیں۔</big>