"سعید بن زید" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مضمون میں اضافہ کیا ہے
م خودکار: درستی املا ← 1، 2؛ تزئینی تبدیلیاں
سطر 22:
== نام،نسب ==
سعید نام،ابوالاعورکنیت ،والد کا نام زید اوروالدہ کا نام فاطمہ بنت بعجہ تھا،سلسلہ نسب یہ ہے،سعید بن زید بن عمروبن نفیل بن عبد العزی بن ریاح بن عبد اللہ بن قرظ بن زراح بن عدی بن کعب بن لوی القرشی العددی۔حضرت سعید بن زید ؓ کا سلسلۂ نسب کعب بن لوی پر آنحضرت ﷺ سے اورنفیل پرحضرت عمرؓ سے مل جاتا ہے،حضرت سعید ؓ کے والد زید ان سعادت مند بزرگوں میں تھے جن کی آنکھوں نے اسلام سے پہلے ہی کفر وشرک کے ظلمت کدہ میں توحید کا جلوہ دیکھا تھا اورہر قسم کے فسق وفجور یہاں تک کہ مشرکین کے ذبیحہ سے بھی محترز رہے تھے، چنانچہ ایک دفعہ ان سے اورآنحضرت ﷺ سے قبل بعثت وادی بلدح میں ملاقات ہوئی،آنحضرت ﷺ کے سامنے کھانا پیش کیا گیا تو آپ نے انکار فرمایا، پھر انہوں نے بھی انکار کیا اور کہا میں تمہارے بتوں کا چڑھایا ہوا ذبیحہ نہیں کھاتا۔
<ref>(بخاری باب حدیث زید ۱۲12 منہ)</ref>زید کا دل کفر وشرک سے متنفر ہوا تو جستجوئے حق میں دور دراز ممالک کی خا ک چھانی اور شام پہنچ کر ایک یہودی عالم سے مقصود کی رہبری چاہی، اس نے کہا اگر خدا کے غضب میں حصہ لینا ہے تو ہمارا مذہب حاضر ہے ،زید نے کہا میں اسی سے بھاگا ہوں،پھر اس میں گرفتار نہیں ہوسکتا،البتہ کوئی دوسرامذہب بتاسکتے ہو تو بتاؤ اس نے دین حنیف کا پتہ دیا ،انہوں نے پوچھا دین حنیف کیا ہے،بولا دین حنیف حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مذہب ہے جو نہ یہودی تھے، نہ عیسائی بلکہ صرف خدائے واحد کی پرستش کرتے تھے،یہاں سے بڑھے تو ایک عیسائی عالم سے چارہ خواہ ہوئے،اس نے کہا اگرخدا کی لعنت کا طوق چاہتے ہو تو ہمارا مذہب موجود ہے،،زید نے کہا خدارا کوئی ایسا مذہب بتاؤ جس میں نہ خدا کا غضب ہو نہ لعنت میں ان دونوں سے بھاگتا ہوں بولا میرے خیال میں ایسامذہب دین حنیف ہے،غرض جب ہرجگہ سے دین ابراہیم کا پتہ ملا تو شام سے واپس ہوئے اوردونوں ہاتھ اٹھا کر کہا خدا یا !تجھے گواہ بناتا ہوں کہ اب میں دین حنیف کا پیرو ہوں۔
<ref>(بخاری باب حدیث زید میں مفصل قصہ مذکور ہے)</ref>
زید کو اس کفرستان میں اپنے موحد ہونے کا نہایت فخر تھا،حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی بڑی ساحبزادی حضرت اسماءؓ کا بیان ہے کہ میں نے ایک دفعہ زید کو دیکھا کہ کعبہ سے پشت لگا کر کہہ رہے تھے، اے گروہِ قریش! خدا کی قسم میرے سوا تم میں کوئی بھی دین ابراہیم پر قائم نہیں ہے۔
سطر 60:
[[زمرہ:اصحاب بیعت الرضوان]]
[[زمرہ:اصحاب خندق]]
 
[[زمرہ:نو مسلمین]]
[[زمرہ:بنو عدی]]