"عبد اللہ بن عمر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ کیا ہے
اضافہ کیا ہے
سطر 51:
<ref>( بخاری جلد ۲ باب حجۃ الوداع )</ref>
 
== [[غزوہ تبوک]] ==
 
۹ھ میں غزوۂ تبوک پیش آیا، اس میں آنحضرت ﷺ نے ۳۰ ہزار کی جمعیت کے ساتھ رومیوں کے مقابلہ کے لیے تبوک کا رخ کیا تھا، حضرت ابن عمرؓ اس میں بھی شریک تھے، چنانچہ فرماتے ہیں کہ جب آنحضرت ﷺ حجر ،(قدیم اقوام عادوثمود کی آبادیاں) کی طرف گذرے تو فرمایا ان لوگوں کے مسکن میں داخل نہ ہو جنہوں نے (خدا کی نافرمانی کرکے) اپنے اوپر ظلم کیا کہ مباداتم بھی اس عذاب میں مبتلا نہ ہوجاؤ جس میں وہ مبتلا ہوئے، اگر گذرنا ہے توخشیت الہی سے روتے ہوئے گذرجاؤ۔
<ref>(بخاری کتاب المغازی غزوۂ تبوک)</ref>