"عمر بن عبد العزیز" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ کیا ہے
اضافہ کیا ہے
سطر 449:
<ref>(ابن سعد:۵/۲۹۲)</ref>
 
=== موت اورقیامت کا خوف ===
 
سلاطین کی بزمِ طرب میں موت اورقیامت کے ذکر اورخوف کا گذر بھی نہیں ہوتا،لیکن عمر بن عبدالعزیزؓ کی مجلس بزم عزا ہوتی تھی،رات کو علماء جمع ہوکر موت اورقیامت کا ذکر کرکے اس طرح روتے تھے ،جیسے ان کے سامنے جنازہ رکھا ہو۔
<ref>(تاریخ الخلفاء:۲۳۷)</ref>
رات رات بھر جاگ کر موت پر غور وفکر کیا کرتے تھے اورقبر کی ہولناکیوں کا ذکر کرکے بے ہوش ہوجاتے تھے،ایک مرتبہ اپنے ایک ہم جلیس سے فرمایا میں رات بھر غور وفکر میں جاگتا رہا، اس نے پوچھا کس چیز کے متعلق،فرمایا قبر اور اہل قبر کے متعلق،اگر تم مردے کو تین دن کے بعد قبر میں دیکھو تو انس ومحبت کےباوجود اس کے پاس جاتے ہوئے خوف زدہ ہوگے تم ایسا گھر دیکھو گے جس میں خوش لباسی اورخوشبو کے بجائے کیڑے رینگ رہے ہوں گے،پیپ بہ رہی ہوگی اوراس میں کیڑے تیررہے ہوں گے،بدبو پھیلی ہوگی،کفن بوسیدہ ہوچکا ہوگا،یہ کہہ کر ہچکی بندھ گئی اوربیہوش ہوکر گرپڑے،ان کی بیوی پانی چھڑک کر ہوش میں لائیں۔