"فضل بن دکین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ کیا ہے
اضافہ کیا ہے
سطر 67:
وہ مال وہ دولت اور مزخرفات دنیا سے بے نیاز تھے،لیکن اس کے باوجودبعض لوگ ان پر تعلیم کی اُجرت لینے کا الزام لگاتے ہیں جسے اس زمانے میں بہت معیوب اور تدین وثقاہت کے منافی خیال کیا جاتا تھا، لیکن ابو نعیم خود ہی بیان کرتے ہیں کہ اگر لوگوں کا یہ خیال صحیح ہوتا تو پھر میرے ۱۳ نفری گھر کی عسرت اس حال کو نہ پہنچتی کہ اس وقت ایک روٹی بھی میرے گھر میں نہیں ہے۔
<ref>(تہذیب التہذیب:۸/۲۷۵)</ref>
=== وفات ===
شب سہ شنبہ ماہِ شعبان ۲۱۹ ھ کو بمقام کوفہ رحلت فرمائی،عبدالدوس بن کامل بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ ماہ ربیع الاول ۲۱۷ھ کو کوفہ میں ابو نعیم کی صحبت میں حاضر تھے،اسی اثناء میں محاضر بن ابو رع کے صاحبزادے تشریف لائے،ابو نعیم نے ان کو دیکھتے ہی کہا کہ میں نے گذشتہ شب خواب میں تمہارے والد کی زیارت کی تھی، انہو ں نے مجھے ڈھائی درہم مرحمت فرمائے،تمہارے نزدیک اس کی کیا تاویل ہوسکتی ہے،ابن المحاضر نے عرض کیا کہ مجھے توخیر ہی معلوم ہوتا ہے،فرمایا میں اس کی تاویل یہ کرتا ہوں کہ میں اب یا تو ڈھائی یوم اورزندہ رہوں گا یا ڈھائی مہینے یا ڈھائی سال ؛چنانچہ ٹھیک ڈھائی سال کے بعد ان کی وفات ہوئی۔