"اسد بن فرات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ کیا ہے
اضافہ کیا ہے
سطر 43:
اسی سلسلہ میں قاضی اسد سے بھی لوگوں نے امام مالک کی روایتیں حاصل کیں،بلاشبہ انہیں یہ قابلِ فخر اعزاز حاصل ہوا کہ امام ابو یوسف نے اس تشنہ علم کو سیراب کرنے کے بعد اس سے اس فیض کے حاصل کرنے کی خواہش کی جو وہ مدینۃ العلم سے حاصل کرکے لایا تھا؛چنانچہ امام ابو یوسف نے اسد سے مؤطا امام مالک کا درس لیا۔
پھر جب امام محمد کو اس کی خبر پہنچی تو فرمایا،ابو یوسف علم کی خوشبو سونگھ لیتے ہیں، اور اس کے بعد انہوں نے بھی قاضی اسد سے مؤطا کے درس کی خود بھی خواہش ظاہر کی اور اس حیثیت سے اسد کی شخصیت اسلام کے دو اہم مذاہب کے اساطین اولین کے درمیان ایک سلسلۃ الذہب قرار پاتی ہے۔
اسد نے مشرق میں فقہ مالکی وحنفی کی تحصیل کے علاوہ علمِ حدیث پر بھی نظر رکھی،امام محمد سے تحصیلِ حدیث کا ذکر اوپر گذرا، ان کے علاوہ شیوخ عراق میں سے یحییٰ بن زکریا بن ابی زائدہ کوفی،ابوبکر بن عیاش،مسیب بن شریک،اورہشیم بن شریک وغیرہ سے علم حدیث حاصل کیا اور ان سے حدیثیں نقل کیں، ان میں سے صرف مؤخر الذکر ہثیم بن شریک سے بارہ ہزار حدیثیں لکھیں۔