"شناخت طبیعت و مزاج ادویات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
طبیبوں کی اصطلاح میں کسی دوا کی طبیعت عنصری کو اس دوا کی مزاج اور طبیعت کہتے ہیں۔ اور دوا کی وہ طبیعت عنصری 9 حالتوں میں سے کسی حالت میں ہوگی۔ یا تو وہ اطباء کے نزدیک معتدل ہو گی یا غیر معتدل اور پھر غیر معتدل یا گرم ہو گی یا سرد یا تر یا خشک یا ان سے مرکب گرم تر یا سرد تر یا گرم خشک یا سرد خشک ہو گی۔
 
معتدل کو علیحدہ کر کے باقی تمام 8 حالتوں کے اطباء نے 4 درجے مقرر کیے ہیں۔
== معتدل دوا==
معتدل دوا وہ ہے جو کہ کسی جوان معتدل یا قریب معتدل کے بدن میں داخل ہو کر اُس شخص کے جسم کی اصلی حرارت میں کوئی زائد کیفیت پیدا نہ کرے۔ لیکن اگر وہ دوا انسانی جسم میں داخل ہو کر اس کی اصلی حرارت میں کوئی تغیر و تبدل کر دے تو وہ دوا معتدل نہ ہو گی۔ بلکہ جس قسم کی کیفیت وہ پیدا کرے گی اس کیفیت کے لحاظ سے وہ دوا گرم یا سرد یا گرم تر یا سرد تر یا گرم خشک یا سرد خشک یا محض تر یا خشک کہلائے گی۔
 
مزید برآں اطباء نے ادویات کی کیفیت عنصری کا درجہ معلوم کرنے کے قواعد بھی وضع کیے ہیں، مثلاََ اگر کسی دوا نے کسی بدن میں داخل کیے جانے کے بعد اس میں کوئی تغیر پیدا کیالیکن وہ تغیر کیفیت محسوس نہیں ہوتا تو وہ اس دوا کا درجہ اول شمار ہو گا جس میں کہ وہ اعتدال سے زائد ہے مثلاََ گرم پہلے درجے میں۔ اگر اس کی کیفیت محسوس ہوتی ہے لیکن وہ محسوس کیفیت کوئی نقصان نہیں پہنچاتی تو وہ دوا دوسرے درجے میں ہو گی اگر اس دوا نے نقصان پہنچایا لیکن وہ نقصان شدید نہیں یعنی کہ ہلاکت تک نوبت نہیں پہنچتی تو وہ دوا تیسرے درجے میں شمار ہو گی اور اگر اس دوا کی کیفیت محسوسہ نے نقصان ہلاکت تک پہنایا تو وہ دوا چوتھے درجے میں شمار کی جائے گی۔