"سلام بومبے" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مواد
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
مواد
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
سطر 1:
سلام بومبے ہندی زبان کی ڈرامہ فلم ہے۔ یہ فلم میرا نائر اور ان کی ساتھی[[ سونی تارا پور والا]] کی مشترکہ ہدائیتکاری میں سال 1988 ء میں تیار کی گئی تھی۔ یہی دونوں اس فلم کی مشترکہ پروڈیوسر بھی تھیں۔ اس فلم میں بھارت کے سب سے بڑے شہر بمبئی (اب ممبئی) کی کچی آبادیوں میں رہنے والے بچوں کی روزمرہ کی زندگی کے ساتھ ساتھ بھارت میںہونے والے جرائم کو بھی دکھایا گیا ہے۔ اس فلم میں شفیق سید، رگھوویر یادو، انیتا کنور، نانا پاٹیکر، ہنسا وٹھل اور چندا شرما نے اداکاری کی ہے۔
میرا نائر کو اس فلم کی تیاری کی تحریک بمبئی کے گلی کوچوں کے رہنے والوں کی زندگی اور وہاں موجود مسائل سے ہوئی۔ وہ کیسے رہتے ہیں ؟ ان کے کیا جذبات ہیں؟ وغیرہ جذبے سے آئی ۔ 1988 کے اوائل میں اس فلم کی پروڈکشن شروع ہوئی، اور اس کو نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا کے تعاون سے مالی امداد فراہم کی گئی۔ 6 اکتوبر 1988 کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے کے بعد، فلم نے 450,000 امریکی آ ڈالر کے پروڈکشن بجٹ کے مقابلے میں، بیرون ملک باکس آفس پر ایک اندازے کے مطابق 7.4 ملین امریکی ڈالر کی کمائی کی۔
 
61 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد، یہ فلم ہندوستان کی دوسری فلم تھی جسے اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔