"استقلال مارشی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 14:
}}
 
“استقلال'''استقلال مارشی”مارشی'''، یعنی ترانۂ آزادیآزادی، [[ترکی]] کا [[قومی ترانہ]] ہے جو جمہوریہ ترکی کے قیام ([[29 اکتوبر]] [[1923ء]]) سے دو سال قبل [[12 مارچ]] [[1921ء]] کو [[ترک جنگ آزادی]] میں شریک افواج کے جذبات کو مہمیز دینے کے لیے عسکری نغمے اور بعد از قیامِ جمہوریہ قومی ترانے کی حیثیت سے باضابطہ طور پر اختیار کیا گیا۔
 
اس ترانے کے خالق ترکی کے شاعرِ اسلام [[محمد عاکف ارصوی]] ہیں جبکہ اس کی مروجہ دھن عثمانی ذکی اونگور نے تیار کی ہے۔ استقلال مارشی اس وقت تحریر کیا گیا جب [[جنگ عظیم]] اول کے بعد ملک پر بیرونی قوتیں قابض تھیں اور [[مصطفٰی کمال اتاترک|مصطفی کمال]] کی قیادت میں ملکی فوجیں اُن سے نبرد آزما تھیں۔ قومی ترانے کے انتخاب کے لیے جب ملک بھر میں ایک مقابلہ کرایا گیا جس میں کل 724 شعرا نے میں حصہ لیا۔ ان ترانوں میں ایک سے بڑھ کر ایک شاندار ترانے موجود تھے لیکن قومی کمیٹی کو جو مطلوب تھا وہ ترانہ نہ مل سکا۔ اُس وقت کے ترک وزیر تعلیم [[حمد اللہ صبحی]] نے دیکھا کہ محمد عاکف نے اس مقابلے میں حصہ نہیں لیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں عاکف سے دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ وہ نہ مقابلے میں حصہ لینا پسند کرتے ہیں اور نہ 500 لیرا کا وہ انعام حاصل کرنا چاہتے ہیں جو جیتنے والے کے لیے رکھا گیا تھا۔ انہیں بڑی مشکل سے ترانہ لکھنے پر آمادہ کیا گیا اور جب [[1 مارچ|یکم مارچ]] [[1921ء]] کو حمد اللہ صبحی نے یہ ترانہ [[مجلس کبیر ملی]] کے اجلاس میں پڑھ کر سنایا تو اراکین مجلس پر ایک جوش اور کیف طاری ہو گیا اور کمیٹی نے رائے دی کہ اب دوسرے ترانے سنے بغیر عاکف کے ترانے کو منتخب کر لیا جائے اور [[12 مارچ]] [[1921ء]] کو باضابطہ طور پر استقلال مارشی ترکی کا قومی ترانہ قرار دیا گیا۔