جی جناب عالی میں نے اس مضمون میں آلاتی ترجمہ کا سانچہ لگایا ہے۔جس میں واضح الفاظ میں یہ لکھا ہے کہ اس مضمون کو مناسب اردو میں لکھنے کی ضرورت ہے۔ اس بات کا مجھے ادراک ہے کہ ویکی پیدیا نے ترجمہ سازی کے لئے یہ "انقلابی آلہ" فراہم کیا ہے اور یہ ویکیپیڈیا پر مضامین میں اضافہ کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، میں نے خود اسی آلہ کا استعمال کرتے ہوئے کئی مضامین کا اردو میں ترجمہ کیا ہے جس کی تفصیل آپ دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن اردو ویکی پر کچھ صارفین (جیسے Abbas dhothar)اس آلہ کا غیر مناسب اور غیر اصولی استعمال کر رہے ہیں یعنی صرف مشینی ترجمہ کرکے اسے بغیر کسی ردّ و بدّل کے(یا بہت معمولی تبدیلی کے ساتھ) شائع کر دیتے ہیں جس سے اس مضمون کا اصل مدعا اور متن سمجھنے میں نہایت دشواری کا سامنا ہوتا ہے اور اس کی نثری اسپرٹ بھی غائب ہو جاتی ہے۔ میرا یہ سانچہ لگانے کا صرف یہ مقصد تھا کہ اس مضمون میں ان کمیوں کو دور کیا جائے تاکہ ویکی پیڈیا کے قارئین کو پڑھنے میں دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔میں اسی مضمون کی ایک سطر بطورِ مثال پیش کرتا ہوں:
”آئزن ہاور کی تقریر کے بعد کے مسودوں میں "فوجی" بننے سے پہلے اس جملے کو "جنگ پر مبنی" صنعتی کمپلیکس سمجھا جاتا تھا، یہ دعویٰ صرف زبانی تاریخ سے گزرتا ہے۔“
یہ جملہ نہایت بے معنی اور بے ڈھنگا لگ رہا ہے جوکہ مشینی ترجمہ بغیر کسی تبدیلی کے کا ہی شاخسانہ ہے۔۔۔
میرا یہ سانچہ لگانے کا مقصد یہی تھا کہ جو صارف بھی اس صفحہ پر آئے اس کے متن کو مزید قابلِ فہم کرنے کی کوشش کرے۔۔ اور رہی بات آرڈر دینے کی اور خود کام نہ کرنی کی ، تو جنابِ عالی آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ یہ سانچہ لگانے کے فوراۤ بعد میں نے ہی اس مضمون میں موجود انگریزی متن کو سلیس اردو میں تبدیل کیا ہے۔
اور رہی آپ کی آخری بات کہ ڈلیٹ کرنے والوں کی تعداد کم ہو رہی ہے تو عرض یہ ہئ کہ آپ کی یہ اطلاع حقائق پر مبنی نہیں ہے :
ویکی پیڈیا پر غیر معیاری اور قابلِ حذف مضامین کو ڈلیٹ کرنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے جس کا تذکرہ 5 جون 2023 کو ویکی ڈیٹا پر صارفین نے کیا ہے۔ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے ۔
آخر میں یہی کہوں گا ہم سب کو یہی کوشش کرنی چاہئے کہ تخریب کہ بجائے تعمیر کی کوششیں کریں لیکن معیاری مضامین بنائیں نہ کہ غیر معیاری۔۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اردو ویکی پیڈیا کو بہترین اور معیاری بنانے کی توفیق اور ہمت عطا فرمائے (آمین)