"انسانی ڈھانچہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Bot: Fixing redirects
سطر 11:
[[تصویر:skell.jpg|left|300px|ڈھانچہ انسانی کا خاکہ]]
 
جسم میں سب سے اوپر سر یا [[انسانی کھوپڑی|کھوپڑی]] ہوتی ہے۔کھوپڑی کی ہڈیوں کے دو گروہ ہوتے ہیں ایک وہ جسے [[کاسئہ سر]] یا پیالہ کہتے ہیں۔ ان میں دماغ ہوتا ہے۔ اور دوسری چہرے کی ہڈیاں ہیں۔ کھوپڑی کے بالائی حصہ میں دماغ کھوپڑی کے حصے کاسئہ سر میں دھرا ہوتا ہے جہاں یہ ہڈیوں کے جال میں پوری طرح محفوظ رہتا ہے۔ کاسئہ سر آٹھ غیر متحرک ہڈیوں سے بنا ہوتا ہے جو کہ دماغ کی حفاظت میں نہایت مدد دیتے ہیں۔===چہرہ===
کھوپڑی کا زیریں حصہ جو چہرہ ہے چودہ ہڈیوں سے بنا ہوتا ہے۔ ان میں سے نیچے والے جبڑے کے علاوہ باقی سب غیر متحرک ہیں۔ کاسئہ سر اور چہرے کی ہڈیوں کے مقام اشتراک پر آنکھوں اور ناک کے سوراخ واقع ہیں۔ تالو منہ کے سوراخ کی چھت بناتا ہوا اسے ناک کے سوراخ سے جدا کرتا ہے۔
 
== دھڑ ==
دھڑ کی شکل کچھ اس طرح ہے کہ اس کی پچھلی جانب ریڑھ کی ہڈی، ارد گرد پسلیاں اور سامنے کی جانب سینے کی ہڈی اور نیچے ریڑھ کی ہڈی کے آخر پر پیٹرو کی ہڈی ہوتی ہے۔ دھڑ کے اندر ہڈیوں کے درمیان خالی جگی کو پردہ شکم دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے اوپر کی جانب سینے میں خالی جگہ دل اور پھیپھڑوں نے گھیر رکھی ہے جبکہ نچلی جانب [[معدہ]]، [[جگر]]، [[غدۂ حلوہ|لبلبہ]]، [[كُلیَہ|گردے]] چھوٹی اور بڑی آنتیں اور اعضائے تناسل واقع ہوتے ہیں۔
 
== ریڑھ کی ہڈی ==
سطر 34:
== سینے کی ہڈی(سٹرنم) اور پسلیاں ==
 
سینے کے درمیان کی چپٹی اور پتلی ہڈی جو 6 انچ لمبی ہے سینے کی ہڈی یا [[سٹرنم]] کہلاتی ہے۔ اس ہڈی کے سامنے کی جانب اوپر کی طرف ہنسلی کی دو ہڈیاں جڑی بوئی ہوتی ہیں۔ اور نیچے کی جانب پسلیوں کے سات جوڑے اوپر تلے واقع ہوتے ہیں۔ ان سات جوڑوں کو حقیقی پسلیاں کہتے ہیں۔ اور ان سے نیچے والے پانچ جوڑوں کو نقلی پسلیاں کہا جاتا ہے۔ ان پانچ میں سے تین اوپر والے جوڑوں کے ساتھ کرکری ہڈی کے ساتھ ملے ہوئے ہوتے ہیں۔ سب سے نچلی پسلیوں کے دو جوڑے سامنے کی جانب آپس میں ملے نہیں ہوتے۔ پسلیاں سینے کو ارد گرد سے لپٹنے ہوئے ہیں۔ اس طرح [[قلب|دل]]، [[پھیپھڑے]]، [[جگر]] اور معدہ وغیرہ قدرتی طور پر محفوظ رہتے ہیں۔
 
=== ہنسلی کی ہڈیاں ===