"کردستان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
کردستان [[مشرق وسطیٰ|مشرق وسطی]] کے ایک جغرافیائی و ثقافتی خطے کا نام ہے جس میں کرد نسل کے باشندوں کی اکثریت ہے۔ کردستان شمالی اور شمال مغربی [[بین النہرین]] سے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔ کردستان کے علاقے ترکی، شام اور عراق میں تقسیم شدہ ہیں۔ کچھ علاقے ایران میں بھی ہیں۔کردستان کے لوگ ننانوے فی صد مسلمان ہیں اور اسلام سے ان کی وابستگی بہت زیادہ ہے۔
 
==جدید تاریخ==
18ویں صدی میں کرد باشندوں کا یہ علاقہ [[صفوی سلطنت|صفوی]] [[ایران]] اور [[سلطنت عثمانیہ|عثمانی سلطنت]] کے درمیان تقسیم ہوگیا۔ مگر کردستان کبھی بھی تاریخ میں ایک علیحدہ ملک کے طور پر نہیں رہا۔ وجہ یہ کہ ماضی میں یہ تمام علاقہ ایک ہی خطے میں شمار ہوتا تھا۔ [[پہلی جنگ عظیم]] سے قبل بیشتر کرد باشندے سلطنت عثمانیہ کے صوبہ کردستان کے رہائشی تھے۔ جنگ عظیم میں شکست اور سلطنت کے خاتمے کے بعد اتحادی افواج نے علاقے میں سرحدیں تشکیل دیتے ہوئے مختلف ممالک بنانے کا پروگرام بنایا اور [[معاہدہ سیورے]] کے تحت اس میں کردستان بھی شامل تھا۔ [[مصطفٰی کمال اتاترک|کمال اتاترک]] کی جانب سے ان علاقوں کی دوبارہ فتح کے بعد [[معاہدہ لوزان]] طے پایا جس کے تحت موجودہ ترکی کی سرحدیں متعین کی گئیں اور کرد باشندوں کی اپنی حکومت کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ دیگر کرد اکثریتی علاقے [[برطانیہ]] اور [[فرانس]] کے زیر قبضہ [[عراق]] اور [[شام]] میں شامل ہوگئے۔
 
[[پہلی جنگ عظیم]] سے اب تک کردستان 4 ممالک میں تقسیم ہے جن میں [[عراق]]، [[ترکی]]، [[ایران]] اور [[شام]] اہم ممالک ہیں۔
سطر 9:
==جغرافیہ==
 
انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا کے مطابق کردستان کا رقبہ 74 ہزار مربع میل (191،660 مربع کلومیٹر) پر پھیلا ہوا ہے اور اس کے اہم ترین شہر [[دیار بکر|دیار باکر]] اور [[وان]] ([[ترکی]])، [[موصل (ضد ابہام)|موصل]]، [[اربیل]] اور [[کرکوک]] ([[عراق]]) اور [[کرمان شاہ]] ([[ایران]]) شامل ہیں <ref>انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا</ref>۔ انسائیکلوپیڈیا آف اسلام کے مطابق کردستان کا رقبہ [[ترکی]] میں 190،000، [[ایران]] میں 125،000، [[عراق]] میں 65،000 اور [[شام]] میں 12،000 مربع کلومیٹر ہے اس طرح کردستان کا کل رقبہ 392،000 مربع کلومیٹر بنتا ہے <ref>انسائیکلوپیڈیا آف اسلام</ref>۔ محتاط اندازے کے مطابق اس علاقے میں 40 ملین کرد باشندے رہائش پذیر ہے۔
 
[[کوہ جودی]] اور [[ارارات|کوہ ارارات]] یہاں کے اہم ترین پہاڑ اور [[دریائے دجلہ]] و [[دریائے فرات]] اہم ترین دریا ہیں۔
 
جھیلوں میں [[جھیل وان]] ([[ترکی]]) اور [[جھیل ارمیہ]] ([[ایران]]) عالمی سطح پر معروف ہیں۔