"ریاضی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ جمع {{Commonscat|Mathematics}}
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
* ریاضی کا لفظ ریاضت سے بنا ہے جسکا مطلب ، سیکھنا یا مشق کرنا ، پڑھنا ہوتا ہے ، جبکہ انگریزی میں بھی mathematics کا لفظ [[یونان]]ی کے mathema سے ماخوذ ہے جسکا مطلب سیکھنا یا پڑھنا ہے۔
علم الریاضی دراصل ، [[عدد|اعداد]] کے استعمال کے ذریعے [[مقدار]]وں کے [[خواص]] اور ان کے درمیان [[تعلقات]] کی [[تحقیق]] اور [[مطالعہ]] کو کہا جاتا ہے، اسکے علاوہ اسمیں [[ساخت]]وں ، [[شکل|اشکال]] اور [[تبدلات]] سے مطعق بحث بھی کی جاتی ہے۔ اس علم کے بارے میں گمان غالب ہے کہ اسکی ابتداء یا ارتقاع دراصل گننے ، [[شمار]] کرنے ، [[پیمائش]] کرنے اور اشیاء کی اشکال و حرکات کا مطالعہ کرنے جیسے بنیادی عوامل کی [[تجرید]] (abstraction) اور [[منطق]]ی [[استدلال]] (logical reasoning) کے زریعے ہوا۔
 
[[ریاضی داں]] ، ان تصورات و تفکرات کی جو اوپر درج ہوۓ ہیں ، چھان بین کرتے ہیں اور ان سے متعلق بحث کرتے ہیں ۔ انکا مقصد نۓ [[گمان|گمان کردہ خیالات]] (conjectures) کے لیۓ [[صیغہ|صیغے]] (formulae) اخذ کرنا ہوتا ہے ، اور پھر احتیاط سے چنے گۓ [[مسلمہ|مسلمات (axioms)]] اور تعریفوں اور قواعد کی مدد سے ریاضی کے اخذ کردہ صیغوں کو درست ثابت کرنا ہوتا ہے۔