"صحرائے ایٹاکاما" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.3) (روبالہ جمع: kk:Атакама
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
[[تصویر:Chile-Atacama.jpg|thumb|صحرا سے گذرنے والی ایک سڑک]]
شمالی [[چلی]] کا صحرا جو [[سلسلہ کوہ انڈیز|کوہ انڈیز]] اور [[بحر اوقیانوس]] کے درمیان ایک تنگ سی پٹی میں واقع ہے۔ یہ [[دُنیا|دنیا]] کا خشک ترین مقام ہے اور یہاں چند مقامات ایسے ہیں جہاں کئی صدیوں سے بارش نہیں ہوئی۔
 
یہ صحرا 181300 مربع [[الف پیما|کلو میٹر]] (70 ہزار مربع [[میل]]) کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس کا بیشتر حصہ چلی میں واقع ہے جبکہ کچھ حصے [[پیرو]]، [[بولیویا]] اور [[ارجنٹائن]] میں بھی آتے ہیں۔ یہ [[کیلی فورنیا]] کی [[وادئ موت|وادی موت]] (Death Valley) سے 100 گنا زیادہ بنجر اور 15 ملین سال قدیم ہے۔
 
صحرائے ایٹاکاما میں آبادی تقریبا{{دوزبر}} نہ ہونے کے برابر ہے اور صحرا کے وسط میں ایک [[نخلستان]] میں [[سان پیڈرو ڈی ایٹاکاما]] نامی ایک بستی واقع ہے جس میں [[1577ء]] میں ہسپانویوں نے ایک گرجا قائم کیا تھا۔ [[ہسپانیہ|اسپین]] کے قبضے کے دوران 16، 17 اور 18 ویں صدی میں کانوں سے نکلنے والے خام مال کی ترسیل کے لیے اس کے ساحلوں پر بندرگاہیں قائم کی گئیں۔ 19 ویں صدی میں یہ صحرا [[بولیویا]] کے قبضے میں آگیا اور غیر واضخ سرحدوں اور [[نائٹریٹ]] کے ذخائر دریافت ہونے کے باعث جلد ہی یہ چلی اور بولیویا کے درمیان متنازع علاقہ بن گیا۔ [[جنگ الکاہل]] (یا [[جنگ سالٹ پیٹر]]) میں چلی نے یہ تمام علاقہ بولیویا سے چھین لیا۔
 
صحرائے ایٹاکاما میں [[تانبا|تانبے]] اور دیگر معدنیات کے وسیع ذخائر ہیں اور یہاں دنیا کے سب سے بڑے [[سوڈیم نائٹریٹ]] کے ذخائر پائے جاتے ہیں۔