"معاونت:سانچہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: سانچہ ویکیپیڈیا میں بنیادی نوعیت کا حامل نظام ہے۔ اس میں ایسی معلومات اور عبارتیں محفوظ کی جاتی ہی...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 16:13، 6 جنوری 2013ء

سانچہ ویکیپیڈیا میں بنیادی نوعیت کا حامل نظام ہے۔ اس میں ایسی معلومات اور عبارتیں محفوظ کی جاتی ہیں جنہیں ویکیپیڈیا کے مختلف صفحات میں یکساں طور پر استعمال کرنا ہو۔
سانچہ جات دو طرح کے ہوتے ہیں:

  1. عمومی سانچہ
  2. محددات پر مشتمل سانچہ

اکثر سانچہ جات سانچہ: فضائے نام میں بنائے جاتے ہیں؛ تاہم بعض سانچے دیگر فضائے نام مثلاً صارف: یا میڈیاوکی: فضائے نام بھی بنائے جاتے ہیں، لیکن انتہائی قلیل تعداد میں۔
سانچہ جات میں دیگر صفحات ہی کی طرح ترامیم کی جاسکتی ہیں، لیکن یہ ترامیم انتہائی احتیاط کی طالب ہوتی ہیں کیونکہ زیر ترمیم سانچہ جن صفحات میں مستعمل ہوگا، ترمیم محفوظ ہوتے ہی ان تمام صفحات میں وہ تبدیلی ظاہر ہوجائے گی۔