جنسی صنعت (انگریزی: Sex industry)، جسے جنسی کاروبار بھی کہا جاتا ہے، ان تمام کاروباروں پر مشتمل ہے جو راست یا بالواسطہ طور پر جنسی اعمال سے متعلق مصنوعات اور خدمات فراہم کرتے ہیں یا بالغوں کی تفریح سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس صنعت میں وہ تمام سرگرمیاں شامل ہیں جو ایسی خدمات مہیا کرتی ہیں، جیسے کہ عصمت فروشی، برہنہ کلب، ہوسٹ اور ہوسٹیس کلب اور اسی طرح کے مشغلوں سے متعلق صنعتیں، جیسے کہ فحش نگاری، مردوں کے رسالے، جنسی کھلونے، افسانوی فحاشی، بی ڈی ایس ایم، وغیرہ۔ ٹی وی پر جنسی چینلوں اور قبل از استعمال ادائیگی کی جنسی فلمیں کافی مانگ رکھتی ہیں۔ یہ جنسی صنعت کا حصہ ہیں، جیسے کہ بالغوں کے فلمی تھیٹر، جنسی دکانات اور برہنہ کلب۔

woman with long, blond hair in a red, one-piece lingerie lounging on a small bed in a small room
جرمنی میں ایک فاحشہ؛ کئی ثقافتوں میں جنسی صنعت کا ترجیحی رنگ لال ہے، جس کی وجہ سے رنگ کا جوش، محبت اور جنسیت سے مربوط ہونا ہے۔[1]

عالمی سطح پر جنسی صنعت کے پنپنے اور فروغ پانے کی کئی وجوہ ہیں۔ ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کئی ممالک میں کچھ شرائط کے ساتھ قحبہ گری کی قانونی اجازت موجود ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی ایک اہم پہلو ہے کہ عریانیت کو بھی کئی ملکوں میں معیوب نہیں سمجھا جاتا۔ اسی کی وجہ سے نہ صرف عوامی زندگی میں برہنگی کا مشاہدہ ممکن ہے، بلکہ باضابطہ رسائل اور فلمیں وجود میں آتی ہیں جن میں عریانیت سے بھری تصاویر ہوتی ہیں یا مناظر یا پھر جماع کی کیفیتوں کو دکھایا جاتا ہے۔ بہت سی جنسی مصنوعات میں کنڈوم - مردانہ اور نسوانی بھی عوام میں مقبول ہوتا ہے۔ جن ممالک میں لواطت کے یئیں نرم رویہ ہوتا ہے، وہاں ہم جنس پرستی سے جڑے کاروبار بھی عام ہوتے ہیں، ہم جنسوں کے کلب ہوتے ہیں، نیز، نسوانی قحبہ گری کے ساتھ ساتھ مردانہ یا ہجڑوں کی قحبہ گری بھی عام ہوتی ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Eva Heller, Psychologie de la couleur - effets et symboliques. (pg. 39–63).