پاکستان کے ابن بطوطہ کو 100 ممالک کی سیاحت کر چکے ہیں،

چوہدری خالد رحمت ضلع گجرات کے گاؤں فتح پور میں پیدا ہوئے. بعد ازاں ان کی فیملی گجرات شہر سے ملحقہ گاؤں مہمندہ منتقل ہو گئی۔ انھوں نے 1973ء میں میٹرک کا امتحان گورنمنٹ زمیندار ہائی اسکول گجرات سے پاس کیا. پھر گورنمنٹ زمیندار کالج گجرات سے 1977ء میں سائنس مضامین کے ساتھ گریجویشن کی. بعد ازاں 1979ء میں بسلسلہ روزگار جرمنی چلے گئے۔ پھر وہاں سے 1982ء میں وہ امریکا آ گئے۔ اور پچھلے 40 سال سے وہ امریکا کے شہر نیویارک میں مقیم ہیں۔ چوہدری خالد کے مطابق امریکا آنے کے بعد وہ ذرا سیٹ ہوئے تو انھوں نے اپنا تعلیمی سلسلہ پھر سے شروع کر دیا۔ سٹی یونیورسٹی آف نیویارک کے بروک کالج سے بی بی اے کیا. پھر "چارٹرڈ پبلک اکاو¿نٹنٹ" (سی پی اے) کا امتحان پاس کر کے وہ نیویارک کی بڑی فنانشل کمپنیوں میں ملازمت کرتے رہے. اسی دوران انھوں نے ٹیکسیشن لاءمیں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کر لی. امریکا کے متعدد معروف فنانشل اداروں میں کئی برس کام کرنے کے بعد وہ ریٹائرڈ ہو کر 2006ء میں دینا کی سیر و سیاحت پر نکل کھڑے ہوئے۔[1]

حوالہ جات ترمیم