ڈاکٹر خالد سہیل مشہور ماہرِ نفسیات، ناول نگار، افسانہ نگار، ادیب اور شاعر ہیں ۔

خالد سہیل
پیدائش9 جولائی 1952(1952-07-09)
کراچی ، پاکستان
پیشہادب، طب
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
تعلیمایم بی بی ایس
مادر علمیخیبر میڈیکل کالج پشاور ، میموریل یونیورسٹی، کینیڈا
اصنافماہر نفسیات ، افسانہ نگاری
نمایاں کاممذہب ، سائنس ، نفسیات

شائزو فرینیا

Love Letters to Humanity

Freedom of Religion

The art of living in your Green Zone
ویب سائٹ
drsohail.com

حالاتِ زندگی ترمیم

ڈاکٹر خالد سہیل 9 جولائی 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد پروفیسرعبدالباسط تھے۔ جو1947 میں امرتسر سے لاہور آئے اور پھر 1954 میں لاہور سے کوہاٹ ہجرت کی۔ وہ گورنمنٹ کالج کوہاٹ میں بھی شعبہِ ریاضی کے استاد رہے۔ ڈاکٹر خالد سہیل نے ابتدائی تعلیم پشاور سے ہی حاصل کی۔ بی ایس سی مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر خالد سہیل نے 1974 میں خیبر میڈیکل کالج پشاور سے ایم بی بی ایس کیا۔[1]ایک سال کے ہاؤس جاب کے بعد ایران چلے گئے۔ پھر انھوں نے 1977 میں کنیڈا کی میموریل یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ 1983 میں انھوں نے فیلو شپ ( ایف۔ آر۔ سی۔ پی ) کا امتحان پاس کیا۔ انھوں نے چند سال مختلف ہسپتالوں میں کام کیا۔ وہ 1995 سے لے کر اس وقت تک اپنی نرسوں این ھینڈرسن اور بے ٹی ڈیوس کے ساتھ اپنے(کریٹو سائیکو تھراپی کلینک )میں کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر خالد سہیل نہ صرف بہترین ماہرِ نفسیات اور ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں بلکہ انھیں اردو ادب سے بھی گہرا لگاؤ ہے اور ان کے افسانے، کالم اور شاعری اور تراجم [2] مختلف اخبارات اور مجلوں میں شائع ہوتے رہتے ہیں ۔

تصانیف ترمیم

ڈاکٹر خالد سہیل کی تقریباً 66 کتب اردو اور انگریزی میں اب تک شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں ادبی موضوعات کی بھی کتب ہیں لیکن زیادہ تر کتب نفسیاتی مسائل سے متعلق ہیں۔[3]

اردوتصانیف ترمیم

شاعری افسانے ناول
1۔ تلاش(شاعری)1986

2۔ سمندر اور جزیرے(شاعری)2006

1۔ ادھورے خواب(افسانے، مضامین)2013

2۔ زندگی میں خلا (افسانے)1987

3۔ دو کشتیوں میں سوار(افسانے)1994

4۔ دھرتی ماں اداس ہے(افسانے)1997

5۔ چند گز کا فاصلہ(افسانے)2013

6۔ ادھورے خواب(افسانے۔ مضامین)2013

1۔ ٹوٹا ہوا آدمی(ناول)1990

2۔ ورثہ(لوک کہانیاں)1993

3۔ دریا کے اس پار(ناولٹ)1997

مضامین فلسفہ
1۔ انفرادی اور معاشرتی نفسیات(مضامین اور خطوط)1991

2۔ پگڈنڈیوں پہ چلنے والا مسافر(مضامین۔ انٹرویو)1996[4]

3۔ میرے قبیلے کے لوگ(مضامین)1998

1۔ بھگوان،ایمان،انسان(فلسفہ)1988

2۔ خدا، مذہب اور ہیومنزم(فلسفہ)2006

3۔ انسانی شعور کا ارتقا(فلسفہ)2012

تراجم سیاست /نفسیاتی تجزیئے
1۔ سوغات (تراجم)1987

2۔ مغربی عورت، ادب اور زندگی1988

3۔ کالے جسموں کی ریاضت(ترجمہ)1990

( ترجمہ خالد سہیل، جاوید دانش)[5]

4۔ اک باپ کی اولاد

(مشرقِ وسطیٰ کا ادب)1994

5۔ ہر دور میں مصلوب1995

6۔ اپنا اپنا سچ(سوانح عمری)2009

1۔ امن کی دیوی۔۔۔ خلیج کی جنگ(1992)

2۔ سماجی تبدیلی(ارتقا یا انقلاب)2009

3۔ القاعدہ، امریکا اور پاکستان(سیاست)2011

4۔ اپنا قاتل(سیریل قاتل کی نفسیات)2003

5۔ شائزو فرینیا(نفسیات)1998[6]

6۔ نفسیاتی مسائل اور ان کا علاج(از خالد سہیل، گوہر تاج) 2011

7۔ مذہب، سائنس، نفسیات[7]

8۔ ہجرت کے دکھ سکھ(از خالد سہیل، گوہر تاج )2016

آڈیو کتب ترمیم

1۔ تازہ ہوا کا جھونکا (شاعری)

2۔ چنگاریاں (افسانے)

3۔ دور کی آواز(نظمیں۔ آواز: ترنم ناز)

انگریزی تصانیف ترمیم

(POEMS , STORIES , NOVELLA & CRITICS) / نظمیں، کہانیاں، ناول اور تنقید نگاری
1 PAGES OF MY HEART (POEMS)…1997
2 BREAKING THE CHAINS(STORIES) 1989
3 FROM ONE CULTURE TO ANOTHER(ESSAYS)1990
4 A BROKEN MAN…(NOVELLA)…1992
5 LITERARY ENCOUNTERS…INTERVIEWS WITH IMMIGRANT WRITERS …1993
6 FROM ISLAM TO SECULAR HUMANISN…(BIOGRAPHY)…2001
7 FAIZ…A POET OF PEACE FROM PAKISTAN…LITERATURE.۔.KHALID SOHAIL AND ASHFAQ HUSSAIN…2011
8 SHAKILA RAFIQ’S LEGACY…2015
9 PROGRESSIVE IDEAS AND IDEALS IN URDU LITERATURE…KHALID SOHAIL, ABBAS SYED AND OMAR LATIF…2016
10 WORDS, WORDS AND WORDS…KHALID SOHAIL AND SAIN SUCHA 2017
11 THE SEEKER…AUTOBIOGRAPHY…2017
12 FAMILY OF THE HEART…ANTHOLOGY…2013
13 LOVE LETTERS TO HUMANITY…2013
(PSYCHOLOGY & PSYCHOTHERAPY)/نفسیات اور نفسی معالجہ
1 SCHIZOPHRENI…1991
2 THE NEXT STAGE OF HUMAN EVOLUTION…ESSAYS ON SCIENCE, PSYCHOLOGY AND HUMANISM…2010
3 THE RAPEUTIC ENCOUNTERS…(PSYCHOTHERAPY)…1995
4 GROWING ALONE…GROWING TOGETHER. (PSYCHOTHERAPY) …1998
5 THE ART OF LIVING IN YOUR FREEN ZONE (PSYCHOTHERAPY)…2002
6 THE ART OF LOVING IN YOUR GREEN ZONE (PSYCHOTHERAPY)…KHALID SOHAIL AND BETTE DAVIS…2003
7 THE ART OF WORKING IN YOUR GREEN ZONE..CO-KHALID SOHAIL AND …BETTE DAVIS..(PSYCHOTHERAPY)…2004
8 SEXUAL FANTASIES AND SOCIAL REALITIES…ESSAYS ON HUMAN PSYCHOLOGY AND PSYCHOTHERAPY…2012
9 BECOMING A PSYCHOTHERAPIST…KHALID SOHAIL AND RIZWAN ALI…2016
10 STRANGERS CARE. (GROUP PSYCHOTHERAPY)…1994
11 THE MYTH OF THE CHOSEN ONE (PSYCHOLOGY OF SERIAL KILLERS)…2002
12 LOVE, SEX AND MARRIAGE…LETTERS BETWEEN KHALID SOHAIL AND BETTE DAVIS…2005
13 GREEN ZONE LIVING…7 STEPS TO A HEALTHY, HAPPY AND PEACEFUL LIFESTYLE…KHALID SOHAIL AND BETTE DAVIS…2008
14 CREATING GREEN ZONE SCHOOLS…THE ART OF LEARNING IN YOUR GREEN ZONE…KHALID SOHAIL AND BETTE DAVIS…2010
15 FROM BREAKDOWNS TO BREAKTHROUGHS…KHALID SOAHIL AND BETTE DAVIS…2014
(PHILOSOPHY)/فلسفہ
1 FREEDOM OF RELIGION…FREEDOM FROM RELIGION (PHILOSOPHY)…2007
2 FROM HOLY WAR TO GLOBAL PEACE…2014
3 THE MAN TITANIC LEFT BEHIND…KHALID SOHAIL AND CLAUDE IRWIN.۔2015
4 SECULAR IDEAS, HUMANIST IDEALS…2016
5 DISCOVERING NEW HIGHWAYS IN LIFE
6 PROPHETS OF VIOLENCE…PROPHETS OF PEACE…(POLITICS)…2005

نمونۂ کلام ترمیم

غزل کے اشعار

تجھ سے سب کچھ کہہ کے بھی کچھ ان کہی رہ جائے گیگفتگو اتنی بڑھے گی کچھ کمی رہ جائے گی
اپنے لفظوں کے سبھی تحفے تجھے دینے کے بعدآخری سوغات میری خامشی رہ جائے گی
کشتیاں مضبوط سب بہہ جائیں گی سیلاب میںکاغذی اک ناؤ میری ذات کی رہ جائے گی
حرص کے طوفان میں ڈھے جائیں گے سارے محل
شہر میں درویش کی اک جھونڑی رہ جائے گی

_________

سمندر اور جوہڑ

سمندر کے کنارے ریت پر لیٹا
بڑی حیرت سے لہروں کو میں تکتا ہوں
وہ لہریں رقص کرتی ہیں
خوشی کے گیت گاتی ہیں
بڑی اپنائیت سے مجھ سے کہتی ہیں
سمندر کی یہ طغیانی ہمیں آزاد رکھتی ہے
ہمیں مسرور کرتی ہے

تحریروں پر تحقیقی مقالات ترمیم

2013 میں جواہر لال یونیورسٹی ہندوستان سے ڈاکٹر خالد سہیل کے افسانوں پر محترمہ شبانہ خاتون نے ایم فل کا تھیسس لکھا جس کا عنوان خالد سہیل۔۔۔ فن اور فنکارتھا ۔

حوالہ جات ترمیم